پلوامہ میں سی آر پی ایف کی قربانی کو نہ بھولے ہیں اور نہ بھولیں گے: اجیت ڈوبھال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:41 PM | ملکی خبریں |

گڑگاؤں، 19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی ریزرو پولیس فورس کے 80 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ڈوبھال نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لئے پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس بھولا نہیں ہے اور کبھی بھولے گا نہیں۔ڈوبھال نے گروگرام میں منعقد پروگرام میں سی آر پی ایف کی شراکت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ اندرونی سیکورٹی کی بہت اہمیت ہے۔دوسری عالمی جنگ کے بعد 37 ممالک ایسے تھے جو ٹوٹ گئے یا پھر اپنی خودمختاری کھو بیٹھے،ان میں سے 28 کی وجہ اندرونی تنازعات تھا،ملک اگر کمزور ہوتے ہیں تو ان کی وجہ سے کہیں داخلی سلامتی کی کمی ہوتی ہے،اس کا ذمہ داری سی آر پی ایف پر ہے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کتنی اہم ذمہ داری آپ کو ملی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر نے ہندوستان کی تقسیم کے دوران سی آر پی ایف کی شراکت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ شاید لوگ بھول گئے ہیں کہ ہند۔ پاک تقسیم کے دوران انتہائی کم تعداد تھی، لیکن سی آر پی ایف نے جو کردار ادا کیا تھا اس پر کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ڈوبھال بولے کہ میرا بھی اس یونیفارم کے ساتھ اور ہندوستان کی حفاظت سے 51 سال سے وابستگی ہے،ان میں سے 37 سال میں بھی پولیس کا حصہ رہا،مجھے فوج اور پولیس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن آپ کی طاقت کی کچھ خصوصیات ہیں، یہی ایک قوت ہے جس کی اتنی مختلف قسم کی ہے۔وی آئی پی سیکورٹی، دہشت گردی، مشکل علاقوں میں ڈیوٹی اور نارتھ ایسٹ کے چیلنجوں سمیت جہاں بھی ضرورت پڑی، وہاں سی آر پی ایف نے اہم کردار ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...