چھٹھ پوجا کو لے کر وزیراعلیٰ نتیش نے گنگا ندی کے گھاٹوں کا کیا معائنہ، تیاریوں کا لیا جائزہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th November 2018, 1:56 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ :8/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دیوالی کے بعد بہار میں چھٹھ پوجاکی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ جمعرات کو سی ایم نتیش کمار گنگا دریا میں ا سٹیمر سے چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کرنے نکلے۔ اس دوران وہ خود حکام کو ہدایات دیتے نظر آئے۔ کہیں کوئی انہونی نہ ہو جائے، اس کے تئیں محتاط رہنے کی ہدایت بھی دی۔ اس دوران ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی اور بہار حکومت میں وزیر نند کشور یادو بھی موجود تھے۔عوامی اعتقاد کا عظیم الشان تہوارچھٹھ کی چار روزہ خصوصی رسم 11 نومبر سے شروع ہو کر 14 نومبر تک چلے گی ۔ جسے لے کر ریاستی حکومت اور انتظامیہ مکمل طورپرمستعد ہے۔ چھٹھ میں جمع ہونی والی بھاری تعداد میں شردھالوؤں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ تیار رہے، اسے لے کر وزیراعلیٰ تمام خامیوں کو بتاتے رہے۔اس دوران وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ گھاٹ تک یاتریوں کے آنے جانے میں کوئی دقت نہ ہو۔نتیش کمار نے کہا کہ 3 تاریخ کو ہی ہم آکر دیکھ گئے۔ ہم نے لوگوں کو مشورہ دینا تھا وہ دیا تھا۔ اسی دن میں نے کہہ دیا تھا کہ پھر 8 تاریخ کو آکر دیکھیں گے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ کام میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ دو دن کے اندر یہ لوگ باقی کام مکمل کر لیں گے۔ چیف سکریٹری بھی ایک دن آکر دیکھ چکے ہیں۔کئے دوسرے مقامات پرڈی ایم اور خصوصی کمشنر گھومتے رہتے ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ سب ٹھیک ٹھاک ہے ۔ صفائی کو لے کر نہانے کے بعد چینجنگ روم اور لائٹ کی مکمل سہولیات کو یقینی بنائی جارہی ہے ، آنے جانے کے راستے میں بھیڑ نہ ہوں ، اس کے لیے پولیس کو چوکنا رہنا ہوگا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...