ریسارٹ میں اراکین اسمبلی کی تگڑم بازی پر سدارامیا کی برہمی جھگڑے نے ریاست کے 224ایم ایل ایز کوشرمندہ کردیا ہے :یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st January 2019, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو21؍جنوری(ایس او نیوز) کانگریس کے اراکین اسمبلی آنند سنگھ ،گنیش اور بھیمانائک کے درمیان ہوئے جھگڑے کے دوران آنند سنگھ زخمی ہوکر شہر کے شیشادری پورم میں واقع اپولو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ ریاستی مخلوط حکومت کی کو آرڈی نیشن کمیٹی کے چیر مین وسابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ایگل ٹن ریسارٹ پہنچ کر ریاست میں کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کے نگران کار کے سی وینو گوپال کے ساتھ اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے بعد کمپلی حلقہ کے رکن اسمبلی گنیش کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت ناراضگی ظاہر کی اورکہا کہ ایک رکن اسمبلی ہوتے ہوئے اس طرح کی حرکت زیب نہیں دیتی اور اپنے غصہ کو ہمیشہ قابو میں رکھنے کی تلقین کی ۔ اس دوران ریاستی وزیر برائے غذا وشہری رسدات ،اقلیتی امور،اوقاف وحج بی زیڈ ضمیراحمد خان نے شیشادری پورم کے اپولو اسپتال پہنچ کر آنند سنگھ کی عیادت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا ہے ۔ یہ کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہے۔ معمولی جھگڑے کو ذرائع ابلاغ میں بڑھا وا دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھا پائی کے دوران آنند سنگھ کی آنکھ کے اوپر معمولی زخم ہوا ہے۔ لیکن میڈیا سے آنند سنگھ کو 15ٹاکے لگائے جانے کی خبر یں گردش کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کا کوئی بڑازخم نہیں ہوا ہے ۔ کل آنند سنگھ اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ریاستی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کل رات ریسارٹ میں کانگریس اراکین اسمبلی کے درمیان ہوئے جھگڑے پراپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس جھگڑا پر سدارامیا کو فوری جواب دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی پرقاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ کانگریس اراکین اسمبلی کے جھگڑے نے ریاست کے 224اراکین اسمبلی کاسرنیچا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے متعلق پولیس کو مکمل رپورٹ حاصل کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ ریاستی گورنر بھی اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاستی گورنر سے ملاقات کریں گے اورنہ ہی کوئی شکایت کریں گے۔ ایڈی یورپا نے بتایا کہ کانگریس اراکین اسمبلی کی ہاتھا پائی کوملک کی عوام دیکھ چکی ہے ۔ ریاستی اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کو فوری مداخلت کرنی چاہئے ۔ اس سلسلہ میں سدارامیا کو جواب دیناچاہئے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ بی جے پی کے رکن اسمبلی آر اشوک نے بھی کہا کہ شہر کی مضافات کے ریسارٹ میں کانگریس اراکین اسمبلی نے جھگڑے کرتے ہوئے ریاست کی عزت نیلام کردی ہے ۔ اس سے کانگریس کی غنڈہ کلچر کا پتہ چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شراب نوشی سے دور رکھنے کی تلقین کرنے والے سیاسی قائدین خود اس کا استعمال کرتے ہوئے جھگڑا کرنے پر اتر آنا شرم کی بات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رکن اسمبلی آنند سنگھ کے پیٹ اور سر پر چوٹ لگی ہے ۔ لیکن کانگریس اس کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آنند سنگھ کے متعلق عوام کے سامنے تفصیلات پیش کریں۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجو گوڈا نے کہا کہ کل رات ریسارٹ میں جھگڑے کے دوران زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج آنند سنگھ سے ملاقات کیلئے موقع نہیں دیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ آنند سنگھ ان کے دوست ہیں ۔ میڈیا میں زخمی ہونے کی خبر سن کر وہ آنند سنگھ سے ملاقات کے لئے اسپتال پہنچے تھے ۔ لیکن انہیں اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، جس سے مایوس ہوکر واپس لوٹے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔