سرینا کے بچے کو لے کر سابق ٹینس اسٹار کا اشتعال انگیز تبصرہ ،آئی ٹی ایف نے شروع کی تحقیقات
نیویارک،22اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) امریکہ کی ولیمز بہنیں نے کئی بار اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور رنگ کو لے کر امتیاز کے معاملے اٹھائے ہیں، ابھی رومانیائی سابق ٹینس اسٹار لی نیسٹاسے نے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز کے ہونے والے بچے کے رنگ کو لے کراشتعال انگیز تبصرہ کیا ہے۔ سرینا نے حال ہی میں اپنے حاملہ ہونے کی معلومات عوامی کی تھی۔تازہ معاملہ کنسٹیٹا میں رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سمونا ہالیپ پریس کی کانفرنس کا ہے، جہاں وہ سرینا کے حمل کے بارے میں انگریزی میں سوالات کا جواب دے رہی تھیں، تبھی 70 سالہ نیسٹاسے وہاں موجود کسی دوسرے کھلاڑی کی طرف مڑے اور رومنی میں کہنے لگے۔ ’’چلو دیکھتے ہیں کہ کس رنگ کا بچہ ہو گا ... دودھ کے ساتھ چاکلیٹ؟ اگرچہ نیسٹاسے سے اس سلسلے میں کچھ نہیں پوچھا گیا تھا لیکن وہاں بیٹھے سب نے ان کے اس تبصرہ کو صاف صاف سنا۔
وہیں اس معاملے میں بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس تبصرے کے بارے میں جانتے ہیں اور اس کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی ایف امتیازی اور جارحانہ زبان کو برداشت نہیں کرتا، بعد میں معاملہ بڑھتا دیکھ نیسٹاسے نے تبصرہ کو مذاق کے طور پر لیتے ہوئے اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی، یہ پہلی بار نہیں جب نیسٹاسے نے سرینا پر نشانہ لگایا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں انہوں نے اس امریکی کھلاڑی کی ڈوپنگ ریکارڈ کو لے کر بھی سوال اٹھائے تھے۔ غور طلب ہے کہ نیسٹاسے اپنے کیریئر کے دوران پلے لڑکے والی تصویر کی وجہ سے بدنام رہے تھے۔