مودی کی قیادت بے مثال، وہ بی جے پی کے امیداور رہیں گے: کیشو موریہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 1:35 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ10فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہی بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار ہوں گے؛کیوں کہ ان کی قیادت بے مثال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی ہی بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار ہوں گے، یہاں تک کہ اگر حکمران این ڈی اے لوک سبھا انتخابات میں اکثریت سے کچھ دور رہ جائے ۔ موریہ نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی 2014 انتخابات کے مقابلے اس بار اپنا کارکردگی بہتر کرے گی او پارٹی 300 نشستوں کے اعداد و شمار کو پار کرے گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ این ڈی اے 400 سے زائد سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی ۔ رام مندر مسئلے پر موریہ نے کہا کہ مرکزی سرکار مندر کی تعمیر میں آنے والی تمام رکاوٹوں پر کنٹرول حاصل کررہی ہے ۔ موریہ نے حال ہی میں مغربی بنگال کے دورے کے دوران کہا کہ 2014 میں ہم نے 282 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن 2019 میں بی جے پی اکیلے 300 کے اعداد و شمار کو پار کرے گی۔ ہمارے این ڈی اے کے ساتھیوں کو ملا ہم مودی کی قیادت میں 400 کے اعداد و شمار کو پار کریں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی یوپی کے انچارج کے طور پر پرینکا گاندھی کی تقرری لوک سبھا انتخابات میں اہم موڑثابت ہوگی تو جواباً موریہ نے کہا کہ اس سے کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اپوزیشن پارٹی ریاست میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے گی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...