نریندر مودی 12نومبر کو وارانسی میں 425.41 کروڑ روپے کے دو پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th November 2018, 2:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:8/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی وارانسی شہرکے لیے تین سیویج بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو ، جن پر 425.41 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے،قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ 12 نومبر 2018 کو ایک اور پروجیکٹ کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔جن پروجیکٹوں کا وزیراعظم افتتاح کریں گے ان میں دینا پور میں گندے پانی کو صاف کرنے والا 104 ایم ایل ڈی کا پلانٹ (ایس ٹی پی ) شامل ہے جس پر 235.53 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اس پروجیکٹ میں 10 سال تک چلانے اور رکھ رکھاؤ کا معاہدہ بھی شامل ہے۔دوسرے پروجیکٹ میں چوکا گھاٹ (140 ایم ایل ڈی)، پھلواریا(7.6 ایم ایل ڈی)، سرائیا(3.7ایم ایل ڈی) کے تین سیویج پمپنگ اسٹیشن شامل ہیں ان تینوں پمپنگ اسٹیشنوں پر 34.01 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔تیسراپروجیکٹ ، گندے پانی کے نکاسی کیلئے 28 کلو میٹر طویل سیور کی تعمیر، مینس کو اونچا کرنا اور ورونا اور اسّی کے ساتھ سیور انٹر سیپٹر کی تعمیر کا پروجیکٹ ہے جس پر 155.87 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔وزیراعظم نریندر مودی ،رام نگرکے لیے بھی 72.91 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے سیویج بندوبست اسکیم کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں 10 ایم ایل ڈی کا ایک ایس ٹی پی اور چار نالوں کے رخوں میں تبدیلی کرنا شامل ہے۔گندے پانی کی صفائی کے پروجیکٹوں سے ،جن کا افتتاح کیا جائے گا ،شہر میں گندے پانی کی صفائی کی صلاحیت 102 ایم ایل ڈی سے بڑھ کر242 ایم ایل ڈی ہو جائے گی۔ طویل مدت کے لئے او اینڈ ایم کے ضابطے کی وجہ سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ ایچ ٹی پی کہ نہ صرف تعمیر کی جائے بلکہ اس کو صحیح ڈھنگ سے چلایا جائے اور دیکھ بھال کی جائے۔ ان پروجیکٹوں کے نتیجے میں 140 ایم ایل ڈی کے گندے پانی کی صفائی ہو گی جس کے بعد یہ پانی صاف ہو کر دریا میں پہنچ جائے گا۔ اس طرح دریائے گنگا میں آلودگی کم ہوگی۔ان پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ گوئیٹھامیں 120 ایم ایل ڈی اور رمانا میں 50 ایم ایل ڈی کے دو جاری ایس ٹی پی کی وجہ سے شہر میں گندے پانی کی صفائی کی صلاحیت 412 ایم ایل ڈی ہو جائے گی اور یہ صلاحیت گندے پانی کی صفائی کے لیے 2035 تک کی ضروریات کو پورا کر سکے گی۔رام نگر شہر میں فی الحال گندے پانی کو صاف کرنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ را م نگر کے پروجیکٹ میں ، جس کے لئے سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے، رام نگر شہر کے چاراہم نالوں کے پانی کو صاف کرے گا۔ گندے پانی کو مجوزہ 10 ایم ایل ڈی کے ایس ٹی پی میں صاف کیا جائے گا۔ اس سے رام نگر میں گندے نالوں سے دریائے گنگا میں ہونے والی آلودگی کو روکا جا سکے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...