آدھارکارڈکی شرط کے ساتھ مودی کا پروگرام: نتیش کی مانگ ٹھکراکرنئے خواب دکھادیئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 11:44 PM | ملکی خبریں |

خصوصی ریاست کادرجہ دینے کا دیرینہ مطالبہ وزیراعلیٰ کویادنہ رہا،سوالاکھ کروڑکے وعدے پربھی مایوسی 
پٹنہ ،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندرمودی نے بی جے پی کے اشتراک سے سرکاربننے کے بعدپہلی باربہارکادورہ کیااور پٹنہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کیلئے پٹنہ حاضری ہوئی۔انھوں نے جہاں اپنے قدیم’ روایتی حریف ‘کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کردیئے وہیں اپنے جدید ’دیرینہ حلیف ‘ کے پٹنہ یونیورسٹی کی مرکزی حیثیت کی مانگ کو اپنے منطقی انداز میں ٹھکرا بھی کراپنے مخصوص اندازمیں نئے نئے خواب دکھادیئے ۔مودی نے اپنے مخصوص انتخابی لہجے میں کہا ’’ مرکزی یونیورسٹی کی بات تو کل گذشتہ کی ہے ، ابھی اسے تو بہت دور تک جاناہے ‘‘۔ مودی اپنے گذشتہ خطاب میں کل کے بہار کی جم کر تنقید کی تھی اور ’’ جنگل راج ‘‘ کہا تھا اسی بہار کی تعریف کرتے ہوئے تھکتے نہیں ، مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ پٹنہ نے ملک کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون پیش کیا ہے ،یہاں کے لوگ خود آگے بڑھے اور ملک کو ترقی میں آگے لے گئے ‘۔اس درمیان وزیراعلیٰ نتیش کمارجنہوں نے،کانگریس دورِحکومت میں بہارکے خصوصی ریاست کے مطالبہ پرزمین آسمان ایک کردیئے تھے،اب جب کہ دونوں جگہ این ڈی اے سرکارہے،خاموشی اختیارکرلی۔مزیدالیکشن کے زمانے میں مو دی کے سوالاکھ کروڑکے وعدے نہ وزیراعظم کویادرہے اورنہ وزیراعلیٰ کو۔بہارکویوں لالی پاپ دے دیاگیا۔مودی نے اپنے خطاب میں کہا : ’پہلے یہ تصور عام تھا کہ یہ ملک سانپ سپیروں کاملک ہے، میں جب سی ایم یا پی ایم نہیں تھا تو تائیوان کے دورہ پر گیا میرے ساتھ ایک انٹر پریٹر تھا 6-7دنوں کے بعد مجھ سے پوچھا کہ ابھی بھی بھارت ویسا ہی ہے ؟ میں نے جواباََکہا : ’ بھارت اب ویسا نہیں ہے ،پہلے لوگ سانپ سپیروں سے کھیلتے تھے اب نئی نسل ماؤس سے کھیلتی ہے ‘ مودی نے اپنے خطاب میں فخر کرتے ہوئے کہا : ’ میری یہ خوش قسمتی ہے کہ میں پٹنہ یونیورسٹی کے صد سالہ تقریب میں شامل ہو رہاہوں ،گذشتہ وزیر اعظم نے میرے لیے اچھے کام کرنے بہت سارے مواقع دے گئے ہیں‘ ۔ پٹنہ یونیورسٹی کے صد سالہ تقریب میں مودی کے علاوہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ، سوشیل کمار مودی ، گورنر ستیہ پال ، بی جے پی صدر امیت شاہ وغیر ہ کی شرکت ہوگی ۔پٹنہ یونیورسٹی اپنی صد سالہ تقریب منارہی ہے ۔ اس تقریب میں پوسٹ گریجویٹ اور ریسرچ اسکالر ہی حصہ لے سکیں گے جن کے پاس آدھار کارڈ ہوگا وہی طلبہ اس میں حصہ لے سکیں گے ۔تقریب میں شرکت کے علاوہ مودی نمامی گنگے پروگرام کے تحت منصوبوں اور چار قومی شاہراہوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ علاوہ ازیں ایک عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے ۔ بھارتی پی ایم مودی کا استقبال نتیش کمار اور گورنر ستیہ پال ملک اور سوشیل کمار مودی نے پٹنہ ہوائی اڈے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے کیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...