مودی نے رافیل، نوین پٹنائک نے چٹ فنڈ دیا، ہم آپ کے اکاؤنٹ میں پیسہ دیں گے:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 1:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،06 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے اڑیسہ میں وزیراعظم نریندر مودی اور نوین پٹنائک پر جم کر حملہ بولا۔راہل گاندھی نے کہا کہ چوکیدار چور ہے اور نوین پٹنائک ریموٹ کنٹرول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ مودی نے رافیل دیا، ہم آپ کے اکاؤنٹ میں پیسہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی نے کہا کہ ملک کے کسانوں کو وہ 17روپے دیں گے،ہم نے کہاہے ملک کے ہر غریب کو چاہے وہ کسی بھی ریاست میں ہو، کانگریس پارٹی کی ضمانت ہے کم از کم آمدنی ہندوستان کے ہر غریب کے بینک اکاؤنٹ میں ڈال کر دکھائے گی۔انہوں نے کہاہے کہ نوین پٹنائک جی اور بی جے پی آپ سے آپ کی زمین چھیننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر غریب کو جیسے ہم نے منریگا میں روزگار دیا ،ویسے ہی ہر غریب کے بینک اکاؤنٹ میں ’کم از کم انکم‘دے کردکھائیں گے،جھوٹ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے سب سے بڑا کام قبائلی بل بنایا،پیسے قانون کے ذریعے آپ کے پانی، جنگل، زمین کے ذریعے خوش حق دینے کا کام کیا۔کانگریس حکومتوں نے آپ کے علاقے کو ایک خصوصی جگہ بنا دی تھی،ہم اس بات کو قبول کرتے تھے اور کرتے ہیں کہ آپ کو خصوصی مدد کی ضرورت ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک پر قبائلیوں کی زمین چھیننے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ ان کی پارٹی قبائلی کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرے گی۔ریاست کے پسماندہ علاقوں میں شامل بھونیشور میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی قیادت حکومت اور اڑیسہ میں بیجو جنتا دل حکومت دلتوں، قبائلیوں، کسانوں اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس واحد پارٹی ہے جو دلتوں کی زمینوں کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے،ہم اڑیسہ میں اور کہیں بھی قبائلیوں کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔یہ 10دن کے اندر راہل گاندھی کا دوسرا اڑیسہ دورہ ہے جہاں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے ساتھ میں ہونے ہیں۔راہل گاندھی نے 25جنوری کو بھونیشور میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔بی جے پی اور بیجو جنتا دل پر زور دار حملہ بولتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ دونوں پارٹیاں اپنے صنعتکار دوستوں کے فوائد کے لئے کام کر رہی ہیں، وہیں کسانوں اور غریبوں کو نظر انداز کر رہی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے 15صنعت کاروں کا 3.5لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا لیکن کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا،کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ بی جے پی قیادت مرکزی حکومت نے اپنے وعدے کے باوجود کسانوں کو ان کی مصنوعات کی مناسب قیمت نہیں دلائے۔نوین پٹنائک نے اڑیسہ میں کسانوں کے فوائد کے لئے کام نہیں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔