بی جے پی میں نریندر مودی دُریودھن اور امت شاہ دُشاسن کی طرح ہیں: سابق وزیرخزانہ یشونت سنہا کا بی جے پی پر راست حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th December 2018, 9:23 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سلطان پور 24/ڈسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو دیوریودھن اور امت شاہ کو دشاسن کے ساتھ تعبیر کیا  اور کہا  کہ  بی جے پی   جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

راجیہ سبھارکن و عام آدمی پارٹی  لیڈر سنجے سنگھ کی تنظیم آزاد سماج سیوا سمیتی کے 23 ویں سالانہ جشن اور امرشہید خودیرام بوس کی یادمیں غریبوں کی امداد  کے لئے منعقدہ  پروگرام میں شرکت کرنے  پہنچے سنہا نے کہا کہ بی جے پی نے جان بوجھ کر پہلے پارٹی میں جمہوریت کو ختم کیا اور اب سماج اور ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہابھارت میں کوروؤں کا ذکر ہوتا ہے تو ہم دریودھن اور دشاسن کے علاوہ تیسرے کا ذکرنہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بی جے پی میں وزیر اعظم نریندر مودی دریودھن اور امت شاہ دشاسن کی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج اسی صورتحال سے گذررہی ہے۔ فی الحال یہ ملک کا مدعیٰ  نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج  یہ کام  ملک کے ہر پائیدان پر کھڑے  شہری کو کرنا  پڑے گا کہ   ہمارے ملک میں  جمہوریت محفوظ رہے۔ ملک کے عوام نے 1977 میں یہ کردکھایا ہے۔ جب بھی موقع آئے گا ہم جمہوری حقوق کا  استعمال کرتے ہوئے  جمہوریت پر خطرہ پیدا کرنےوالوں کو اقتدار سے باہر کر دیں گے۔

مزید کہا کہ  میں یہاں کسی پارٹی کی بات نہیں کررہاہوں۔ کیونکہ کوئی بھی پارٹی یا کوئی بھی گٹھ بندھن  ہو، آنے والے 2019 کے عام انتخابات میں بھی اگر اُن لوگوں نے  یہ حرکت کی، جو آج ہورہی ہے تو اُس کے خلاف  سب سے پہلی آواز سنجے سنگھ کی اور میری اُٹھے گی، ہم لوگ اُن کو بھی برداشت نہیں کریں گے۔

 

سابق وزیر خزانہ نے سلطان پور کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کرنے کے لئے یہاں پھرایک شمع  جلایا جانے چاہئے ۔ جمہوریت کے تحفظ کے لئے  جو جدوجہد یہاں سے شروع ہوئی  ہے اُس میں  اہم باب سلطان پور سے جڑے تو مانوں گا کہ سنجے سنگھ نے جو سنگھرش شروع کیا  ہے وہ کامیاب ہوا ہے اور ملک  میں نئے اور اچھے  باب کی شروعات یہاں سے ہو جائے گی۔

اس سے قبل ضلع کے سینئر ادیب کمل نین پانڈے، ایم ایل سی شیلندر پرتاپ سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ کمیٹی کے بانی اور عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نے پروگرام کی نظامت کی۔ کمیٹی کے صدر اشوک سنہا نے بتایا کہ  اس امدادی پروگرام میں 1200 رضائی، 500 کمبل، 20 سلائی مشین، 10 رکشا ٹھیلہ  پہلے  سے منتخب شدہ  ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...