گجرات میں پھر وکاس کی شوشہ بازی ، روڈ شو میں بھیڑ کم ،ہماری سرکار وکاس کیلئے پابندعہد : مودی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 12:20 AM | ملکی خبریں |

احمدآباد/ودوڑا ،22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں وکاس کے نام پر وناش نے اپنے پاؤں پسار لیے ، نوٹ بندی ملک کی معیشت کو لے ڈوبی اور رہی سہی کسر جی ایس ٹی نے پوری کر دی؛ لیکن ان تمام حالات کے بعد بھی گجرات اسمبلی الیکشن کے تناظر میں وکاس کا کارڈ کھیلا جا رہا ہے۔ ایک مہینہ میں گجرات کے اپنے تیسرے دورہ میں کئی منصوبوں کے افتتاح کے بعد عوامی اجلاس اور روڈ شو سے خطاب کے دوران پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری سرکار شش جہت ترقی او روکاس کے لئے پابندعہد ہے نریندر مودی کے اس روڈ شو کی مسافت بارہ کیلو میٹر ہے حالانکہ اس مبینہ روڈ شو کو آنے والے گجرات اسمبلی انتخابات کے انتخابی مہم کا پیش خیمہ سمجھا جارہا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے ۔اس روڈ شو میں عوام کی تعداد پی ایم کے ذریعہ کیے جارہے روڈ شو کے برعکس ہے ، عوام کی تعداد کم ہے جس کے بارے کہا جا رہا ہے کہ تہوار کی وجہ سے عوام اپنے محبوب لیڈر کے روڈ شو میں نہیں پہنچ سکے ۔موذی نے بھاؤ نگر ضلع کے گھوگا اور بھڑوچ ضلع کے دہیج کے درمیان 615کروڑ روپے کی لاگت سے ’’رورو پھیری سیوا‘‘ کا افتتاح بھی کیا ۔ گھوگھا اور دہیج کے درمیان اس پھیری سیوا سے 300 کیلومیٹر کا سفر اب 32کیلو میٹر میں سمٹ جائے گا او ر یہ پہل ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے ۔ مودی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج گجراتیوں کو ایک تحفہ ملا ہے اس سے ساڑھے چھ کروڑ گجراتیوں کا خواب شرمندہ تعبیر بھی ہوگیا ۔ جلسہ کے اختتام کے بعد مودی نے پھیری کا سفر بھی کیا جس میں ان کے ساتھ اسکولی طلبہ بھی تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...