وزیر اعظم مودی ایک بہترین اداکار؛ اپنے پانچوں نیشنل ایوارڈ انہیں دینے کی خواہش؛ مشہور فنکار پرکاش راج کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd October 2017, 7:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2اکتوبر (ایس او نیوز)مشہور اسٹیج آرٹسٹ پرکاش راج  نے وزیر اعظم  نریندر مودی پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ایک بہترین اور بے مثال اداکار ہیں اور مجھے اپنی اداکاری کے لئے جو پانچ نیشنل  ایوارڈ ملے ہیں ، میں وہ سب وزیر اعظم مودی کو دینا چاہوں گا۔

اسٹیج فنکار پرکاش راج  نے یہ تبصرہ ڈی وائی ایف آئی کی طرف سے شہر میں منعقدہ ۱۱ویں ریاستی کنونشن میں کیا۔ پرکاش راج  نے کہا کہ گوری لنکیش کے قاتلوں کا ابھی تک سراغ نہیں ملا ہے ، لیکن اس قتل پر کس نے خوشیاں منائی تھیں سب کو معلوم ہے ۔ اس کے علاوہ سوشیل میڈیا پر ظالمانہ تبصرے کرنے والوں کو خود وزیر اعظم مودی فالو کررہے ہیں۔لیکن گوری کے قتل پر ایک لفظ بولے بغیر انجان بنے رہنے کی جس طرح کی اداکاری وہ کررہے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے وہ مجھ سے بھی عظیم اداکار ہیں اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اپنے پاس موجود پانچ ایوارڈ مودی کو ہی دے دوں۔

پرکاش راج  نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور سیاسی قیادت کرنے کی دعوت دی اور حق و انصاف کی لڑائی میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...