مہاکنبھ کے لئے لگی ہورڈنگس سےاوما بھارتی اور بابو لال غائب

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 2:29 AM | ملکی خبریں |

بھوپال ،24؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بی جے پی کارکنان مہا کنبھ منگل کو راجدھانی بھوپال کے بھیل جمبوری میدان میں ہونے جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی اسمبلی الیکشن کیلئے بگل بجائے گی۔ مہا کنبھ کی تیاریاں تقریباً پوری ہو چکی ہیں۔ راجدھانی کی سڑکیں وزیر اعظم نریندر مودی ،امت شاہ اور وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان سمیت کئی لیڈروں کی ہورڈنگس اور بورڈ سے پٹے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر لگی ان ہورڈنگس پر کانگریس نے سیاست شروع کر دی ہے ۔ کارکنان مہا کنبھ کے لئے سڑکوں پرلگے ہورڈنگس پر نشانہ سادتھے ہوئے کانگریس نے بی جے پی میں اندرونی تنازعہ اور گروہ بندی سامنے آنے کی بات کہی ہے ۔ کانگریس میڈیا کنوینر نریندر سلوجا نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے بی جے پی کی ہورڈنگس والی سیاست پر چٹکی لی ہے ۔ سلوجا نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ بی جے پی کارکنان مہا کنبھ کے بھوپال میں پارٹی کے ذریعہ لگائے گئے ہورڈنگس میں تمام قد آور لیڈر شامل ،صرف غائب تو اوما بھارتی اور سشما سوراج اور بابو لال گور ، کیلاش جوشی۔ کارکنا کو جمعکرنے کے اس مہا کنبھ میں اپنے ہی لیڈروں کی گروہ بندی کے سبب در کنار کیا گیا ۔ پارٹی ودھ دی ڈفرینس ۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل17ستمبر کو کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی بھوپال میں کارکنا ن رابطہ پروگرام سے دگ وجے سنگھ کے ہورڈنگس غائب ہونے پر بی جے پی نے بھی جم کر چٹکی لی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...