نارداسٹنگ معاملہ :سی بی آئی ترنمول لیڈر اقبال کوپھر طلب کیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2017, 12:20 PM | ملکی خبریں |

کولکا تہ،20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نارداسٹنگ آپریشن معاملے میں سی بی آئی نے ترنمول ممبر اسمبلی اور کولکاتہ کے ڈپٹی میئر محمد اقبال کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔انہیں آئندہ 22؍جون کو سی بی آئی دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔بدھ کو سی بی آئی کی ٹیم نے اقبال احمد کو ہسپتال جاکر نوٹس تھمایا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح 10بجے کے قریب سی بی آئی کی ایک ٹیم جنوبی کولکاتہ کے بیلویو ہسپتال پہنچی اور سینے میں درد کی شکایت لے کر وہاں زیر علاج کولکاتہ ڈپٹی میئر اور ممبر اسمبلی اقبال احمد کو نوٹس دیا۔اس میں صاف لکھا ہے کہ نارد معاملے کی جانچ فی الحال اہم موڑ پر ہے اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے 22؍جون کو دوبارہ نظام پیلیس میں حاضر ہوناہو گا، حالانکہ ابھی تک یہ صاف نہیں ہے کہ اقبال سی بی آئی کے پاس جائیں گے یا نہیں؟ان کے انتہائی قریبی ایک شخص نے بتایا کہ وہ فی الحال زیر علاج ہیں اور ان کا کسی بھی پوچھ گچھ کا حصہ بننا ممکن نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 15؍جون کو نظام پیلیس میں آٹھ گھنٹے تک ہوئی پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے انہیں دوسرے دن یعنی 16؍جون کو بھی بلایا تھا۔لیکن اگلے دن انہیں دل کا دورہ پڑ گیا تھا اور سینے میں درد کی شکایت لے کر ہسپتال میں داخل ہو گئے تھے۔انہوں نے گذشتہ دنوں ہی اپنے وکیل کے معرفت خط دے کر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہے ای ڈی کو بھی یہ بھی بتایا ہے کہ وہ 21؍جون کو ای ڈی کے دفتر میں بھی حاضر نہیں ہو سکیں گے ،کیونکہ وہ بیمار ہیں۔اب دیکھنا ہوگا کہ سی بی آئی کے سمن کا وہ کیاجواب دیتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...