نارد ڈاسٹنگ معاملہ:امت شاہ نے سازش کے الزام کو مسترد کیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th April 2017, 2:30 AM | ملکی خبریں |

کولکا تہ:26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ نے آج ترنمول کانگریس کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ نارد سمیت بدعنوانی کے مختلف معاملات میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو پھنسانے کے لیے سازش رچی گئی تھی۔سازش کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ کوئی سازش نہیں رچی گئی۔ترنمول کے لیڈروں کوٹی وی پر پیسے لیتے ہوئے دیکھا گیا،پوری دنیا اسے دیکھ سکتی ہے۔شاہ نے یہاں پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس میں کہاکہ ممتا بنرجی نے بی جے پی فوبیا بنا دیا ہے،وہ ہر چیز کے پیچھے بی جے پی کو ہی دیکھ رہی ہیں۔بی جے پی صدر نے ترنمول کانگریس حکومت پر خوشامدی کی سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہاکہ ریاست میں کوئی بھی صنعت نہیں ہے، یہاں صرف بموں کی صنعت کا فرو غ ہوا ہے، جعلی کرنسی ریاست میں آ رہی ہے اور اسے روکا نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی شکست کے بعد ریاست کی عوام نے سوچا کہ ترقی ہو گی لیکن ترنمول کانگریس کی حکومت میں بھی بنگال پچھڑتا ہی رہا۔انہوں نے دعوی کیا کہ جہاں بھی بی جے پی اقتدار میں ہے، وہاں ترقی ہوئی ہے۔شاہ نے ممتا بنرجی کے اس الزام پر کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا کہ بی جے پی ایسی پارٹی ہے جس نے فرقہ وارانہ فسادات کروائے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...