ننجنگڈھ، گنڈل پیٹ ضمنی انتخابات کیلئے صف آرائی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th March 2017, 10:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20/مارچ(ایس او نیوز ) ریاست کے دو اسمبلی حلقوں ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان انتخابی جنگ کیلئے صفیں آراستہ ہوچکی ہیں۔آج دونوں حلقوں سے امیدواروں نے اپنی نامزدگی داخل کردی۔ سدرامیا وزارت سے برطرف ہوکر کانگریس کے خلاف بغاوت کرکے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے وی سرینواس پرساد نے بی جے پی سے ننجنگڈھ حلقہ کی امیدواری درج کی تو ان کے مقابل کانگریس امیدوار کلا لے کیشوا مورتی نے اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کیا۔وزیر کوآپریشن ایچ ایس مہادیو پرساد کی موت کے سبب ناگزیر گنڈل پیٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں کانگریس امیدوار مہادیو پرساد کی بیوہ ڈاکٹر گیتا پرساد نے کانگریس امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی، جبکہ اس حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر نرنجن بھی میدا ن میں اتر گئے۔دونوں حلقوں میں اب کانگریس اور بی جے پی کی طرف سے زور دار انتخابی مہم کی توقع ہے۔ننجنگڈھ میں پرچہئ نامزدگی کے اندراج کے مرحلے میں امیدوار کے ہمراہ ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، رکن پارلیمان دھروا نارائن، پارٹی کے دیگر لیڈران وغیرہ موجود تھے۔ جبکہ وی سرینواس پرساد کے ہمراہ ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپااور دیگر لیڈران حاضر رہے۔ گنڈل پیٹ میں بھی دونوں پارٹیوں کے لیڈران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں پہنچ کر پرچہئ نامزدگی کے عمل میں حصہ لیا۔ دونوں حلقوں میں ہر حال میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جارہا ہے۔بتایا جاتاہے کہ سدرامیا دس دن تک بذات خود ان دونوں حلقوں میں موجود رہ کر پارٹی کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ ننجنگڈھ میں کانگریس پارٹی کو سب سے زیادہ مشکل کا سامنا ہے اسی لئے سدرامیا اپنے حریف سرینواس پرساد کو اس حلقہ سے شکست دینے کی پوری کوشش کررہے ہیں، جبکہ گنڈل پیٹ حلقہ میں ہمدردی کی لہر کا پورا فائدہ ڈاکٹر گیتا پرساد کیلئے حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتخابی مہم کی حکمت عملی کو راست طور پر وزیر اعلیٰ ہی قطعیت دے رہے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت بھی وزیراعلیٰ راست طور پر کررہے ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی طرف سے یڈیورپا نے ننجنگڈھ حلقہ کی ذمہ داری سابق وزراء رام داس، وی سومنا اور دیگر کو سونپی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔