نما میٹرو کاپہلا مرحلہ فروری میں مکمل ہوجائے گا: کھرالا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th January 2017, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔14جنوری (ایس او نیوز) بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ ( بی ایم آر سی ایل) کے منیجنگ ڈائرکٹر پرادیپ سنگھ کھرالا نے کہا کہ نما میٹرو فرسٹ اسٹیج کے تعمیری کام فروری میں مکمل کرلئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ میجسٹک سمپیگے روڈ اور میجسٹک ۔کونن کٹنے کراس کا میٹرو روٹ جاریہ سال اپریل میں عوام کے لئے فراہم کردیا جائے گا ۔ نما میٹرو فرسٹ اسٹیج میں گرین روٹ میں کے آر مارکیٹ ۔ میجسٹک سے جڑنے والے روٹ میں سرنگ بھی شامل ہے ۔ جہاں چک پیٹ میٹرو اسٹیشن کا تعمیری کام ابھی مکمل نہیں ہوپایا ہے اسی اسٹیشن کے تعمیری کام بھی اپریل کے آخر تک مکمل کرلئے جانے کی امید ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران کئی سیول تعمیری کام جاری ہیں جہاں بیک وقت 80ہزار سے زائد کیبل اور پائپ لائن کے علاوہ بجلی کے کیبل لائن سمیت دیگر کیبل کو منتقل کرنے اور کئی مقامات پر چٹانیں آنے کی وجہ سے تعمیری کام کومکمل کرنے میں تاخیر ہونے لگی ہے۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ بیپنہلی ۔ میجسٹک کے درمیان میٹرو ریل سرویس فراہم کی ہے ۔ صرف چک پیٹ کاروٹ ابھی تک مکمل نہیں ہوپایا ہے اس کو بہت جلد مکمل کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سلک بورڈ جنکشن پر انٹر چینج تعمیر کرنے کیلئے نقشہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ چک پیٹ کے سرنگ کا تعمیراتی کام بھی آخری مرحلہ میں ہے یہاں ہر دن لگ بھگ 12کیبل کو دوسری طرف منتقل کرنے کیلئے بڑی تعداد میں مزدوروں کی خدمت حاصل کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایم آر سی ایل کے پروجکٹ میں آج تک اتنی بڑی مقدار میں کیبل منتقل کرنے کا کام نہیں آپڑا تھا ۔ اس علاقہ میں کئی رہائشی علاقے ، تجارتی مراکز محکمہ جات کے دفاتر اورنجی کمپنیاں ہونے سے یہاں سب سے زیادہ کیبل زیر زمیں بچھائے گئے ہیں۔مسٹر کھرالا نے بتایا کہ نیشنل کالج میٹرو اسٹیشن تا کونن کنٹے کراس تک میٹرو ریل چلانے کا ٹسٹ مکمل کرلیا گیا ہے ۔ یہاں بہت جلد ریلوے سکیورٹی کمشنر سے سیفٹی سرٹی فیکٹ حاصل ہونے کاامکان ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ آخری ٹسٹ ڈرائیو 10فروری کو کیا جائے گا اسی دن میجسٹک ۔ سمپیگے روڈ کے درمیان بھی ٹسٹ ڈرائیو ہوگا ۔ جس کے بعد مذکورہ دونوں روٹس پر میٹرو سرویس شروع کرنے کی تاریخ طے کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔