رام مندر کے نام پرعدلیہ و قانون کی توہین شرمناک:مولانا اسرارالحق قاسمی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th November 2018, 11:17 PM | ملکی خبریں |

کشن گنج:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے برخلاف رام مندر کی تعمیر کے لیے حد درجہ بے تابی کا اظہار کرنے والوں کی بھیڑ میں سادھو، سنت، مہاتما،بے شماربھگوا گروہوں کے بھاری بھرکم اشخاص اور برسراقتدار جماعت کے لیڈران ہی نہیں ایک مرکزی وزیر بھی شامل نظر آرہے ہیں، جنہوں نے ملک کے آئین و قانون کی حفاظت کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ، جو اپنے زہریلے اورمسلم مخالف بیانات کے لئے خاصی شہرت رکھتے ہیں،انہوں نے بابری مسجد مقدمہ کی سماعت کو جنوری تک موخر رکھنے کا فیصلہ آتے ہی کہاہے کہ رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں ہندوؤں کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو رہا ہے۔ شری رام ہندوؤں کے عقیدہ کا مرکزی نکتہ ہیں اور انہیں اندیشہ ہے کہ اگر انکے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو کیا ہوگا،اس جملے میں صاف طورپر جہاں عدلیہ پریہ دباؤڈالنے کی صریح کوشش کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں نہ صرف جلد بازی کرے بلکہ ہندوؤں کے عقیدے کو مقدم رکھ کر ہی کوئی فیصلہ سنائے، وہیں مسلمانوں کو بھی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر مندر کی تعمیر کی راہ میں رخنہ اندازی کی گئی تو انکی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔مولانا نے کہاکہ آئینی و قانونی ماہرین کے مطابق اگر مودی حکومت مندر کی تعمیرکے لیے پارلیمنٹ میں کوئی آرڈنینس لائے یا پرائیوٹ ممبر بل پیش کیاجائے توبھی بل کو قانون بننے کے عمل میں کم از کم آٹھ نو ماہ کا وقفہ درکار ہوگا اور اس بیچ ریاستی اور پارلیمانی انتخابات مکمل ہو جائیں گے،حکمراں جماعت کو یہ تمام بات اچھی طرح معلوم ہے،شاید اسی وجہ سے بھگواطاقتوں کو رام مندر کے نام پر ملک کا ماحول خراب کرنے اور ملک کے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف کردیاگیاہے۔مولانا اسرارالحق نے کہاکہ وہ تمام گروہ جو آج مندر کی تعمیر کے لئے بڑھ چڑھ کر بیانات دے رہے ہیں اور اس بات کی بھی پرواہ نہیں کر رہے ہیں کہ اس سے عدالت اور آئین کی توہین ہوتی ہے، اگر انہوں نے حکومت پر اپنا یہ زور اور دباؤ ان وعدوں اور دعووں کو عملی شکل دینے کے لئے بنایا ہوتا جو اس نے انتخابات کے دوران کیے تھے اور اسکے نتیجے میں حکومت ملک اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ اچھے قدم اٹھا لیتی تو آج ایک بار پھروہ صرف رام بھروسے نہ ہوتی۔مولانا قاسمی نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر کی باتوں سے ایودھیا میں پھر سے خوف کا ماحول چھارہا ہے اور اگر یہ چنگاری یونہی سلگتی رہی تو اندیشہ ہے کہ ملک میں ایک بار پھرہندوؤں اور مسلمانوں کے بیچ نفرت اور تشدد کی گرم بازاری ہوگی جو بلا لحاظ مذہب ملک کے تمام لوگوں کے لئے سراسر نقصان کا سبب ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...