سابقئ وزیر کرناٹک نفیسہ فضل کانگریس سے مستعفی،بی جے پی میں شمولیت کا امکان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th March 2017, 8:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:29/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اطلاعات کے بموجب سابق وزیرکرناٹک نفیسہ فضل نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیاہے۔ وہ سابق میں ایس ایم کرشناکی وزارت میں شال تھیں۔ 70سالہ  نفیسہ فضل نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے حال ہی میں مسٹر ایس ایم کرشنا نے بھی کانگریس سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کی صدرمحترمہ سونیاگاندھی کو روانہ کردؤہ مکتوب میں نفیسہ فضل نے کہا ہے کہ ریاست کے مسلم قائیدین انھیں ہمیشہ مشتعل کرتے رہے ہیں اورچونکہ چیف منسٹر کانگریس پارٹی کے لئے نئے ہیں لہٰذا نھوں نے ان لیڈروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔انھوں نے کہاہے کہ کانگریس ہائی کمان کو ان سے ملنے اور ان کی بات سننے کے لئے بھی وقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ صرف دوتین قبل ہی سابق چیف منسٹر ایس  ایم کرشنا ,نے کانگریس سے مستعفی ہونے کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اب ان کی وزارت میں شامل سابق وزیر کرناٹک نفیسہ فضل نے بھی کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایس ایم کرشنا وزارت میں جب وہ کرناٹک کی وزیر تھیں تو وہ کانگریس کا ایک باثر چہرہ تھیں۔ ان کیپاس کئی ایک اہم وزارتی قلم دان تھے۔ اب سمجھا جارہا ہے کہ وہ بھی بہت جلد  ایس ایم کرشنا کی طرح بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گی۔ بی جے پی کی ریاستی قیادت سمجھتی ہے کہ نفیسہ فضل ریاست کی اقلیتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے کارآمد ثابت ہوسکیں گی۔ خصوصیت کے ساتھ2018کے اسمبلی انتخابات میں وہ بنگلور کے حلقوں میں بی جے پی کے بہت کام آسکیں گی۔2008میں بی جے پی نے کرناٹک میں ممتاز علی خان کو اپنا اقلیتی لیڈر بنایا تھا۔ لیکن ان کے استعفی کے بعد اب بی جے پی اور کوئی متبادل مسلم لیڈر نہیں تھا۔ نفیسہ فضل کی سینیئاریٹی  اور اقلیتوں میں ان کے اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے بی جے پی انھیں عنقریب بی جے پی میں شامل کرسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔