نڈال کی آسان جیت، جوکووچ نے دکھائی واپسی کی جھلک
روم ،18مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) رافیل نڈال نے کینیڈا کی ڈینس شاپووالوو کو آسانی سے شکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ نوواک جوکووچ نے 2018 میں پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ میں پہنچ کر واپسی کی جھلک دکھائی۔نڈال نے شاپووالوو کو 6-4, 6-1 سے شکست دی۔اس 31سالہ کھلاڑی کا اگلا مقابلہ اٹلی کے فیبیوپھوگننی سے ہوگا جنہوں نے جرمنی کے پیٹر گوجووسکی کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔اگر نڈال یہاں اپنا آٹھواں خطاب جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ راجر فیڈرر کی جگہ دوبارہ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بن جائیں گے۔اس دوران جوکووچ نے گزشتہ سال جولائی میں ومبلڈن کے بعد پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔انہوں نے اسپین کے البرٹ راموس ونولاس کو6-1, 7-5سے شکست دی۔روم میں چار بار خطاب جیتنے والے جوکووچ کو آسٹریلوی اوپن سے پہلے چوٹ کی وجہ چھ ماہ تک کورٹ سے باہر رہنا پڑا تھا۔گزشتہ سال فائنل میں جوکووچ کو شکست دینے والے جرمنی کے الیگزینڈر جیوریو بھی آخری آٹھ میں پہنچ گئے ہیں لیکن انہیں برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کو 7-5, 7-6 (13/11) سے شکست دینے کے لیے پسینہ بہانا پڑا۔جیوریو کا اگلا مقابلہ بلجیم ڈیوڈ گوپھن سے ہوگا جنہوں نے ارجنٹینا کے پانچویں نمبر کی جوآن مارٹن ڈیل پوترو کے درمیان میچ سے ہٹنے سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔خواتین کے زمرے میں سمونا ہالیپ نے نمبر ایک مقام برقرار رکھنے کی طرف قدم بڑھایا۔یہ پہلے نمبر کی رومنی کھلاڑی نے امریکہ کی میڈیسن کیز کے مقابلے سے ہٹ جانے کی وجہ کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے۔ہالیپ آخری آٹھ میں فرانس کی کارولن گرسیا کا سامنا کرے گی جنہوں نے یو ایس اوپن چمپئن سلونی سٹیفنس کو 6-1, 7-6 (9/7) سے شکست دی۔