نڈال میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہارے، نمبر ون رینکنگ گنوانا طے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th May 2018, 1:02 PM | اسپورٹس |

میڈرڈ ،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کو آسٹریا کے ڈامنیکن تھیم کے ہاتھوں 5-7, 3-6 سے الٹ پھیر کا شکار ہو کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے، جس کے ساتھ ہی ان کا ٹاپ رینکنگ گنوانا بھی طے ہو گیا ہے۔گذشتہ ماہ مونٹی کارلاے کوارٹر فائنل میں نڈال سے ہارے تھیم نے اپنا بدلہ بھی برابر کر لیا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال روم ماسٹرز میں بھی نڈال کو شکست دی تھی اور کلے کورٹ پر نڈال سے جیتنے والے آخری کھلاڑی ہیں۔اسپینش کھلاڑی نے ایک دن پہلے ہی ارجنٹینا کے ڈیاگو شواٹجمین کو شکست دے کر کلے کورٹ پر مسلسل 50 سیٹ جیتنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔1 سالہ نڈال کے کوارٹر فائنل میں ہارنے سے ان کا اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ جگہ گنواناطے ہے جس سے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر دوبارہ دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بن جائیں گے۔24 سال کے اسٹریائی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں بہترین گراڈسٹروک لگائے جبکہ کلے کورٹ کنگ کہے جانے والے نڈال نے کافی خراب کھیل کا مظاہرہ کیا۔دوسرے سیٹ میں تھیم نے 3-1 کی برتری بنائی۔ حالانکہ گزشتہ چمپئن کھلاڑی نے اگلے چھ گیم جیت کر برابری کی لیکن تھیم نے اگلے 11 میں سے 10 پوائنٹس جیت کر دو گھنٹے سے کم وقت میں میچ اپنے نام کر لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل 2018: چنئی سو پرکنگس حیدرآباد کو شکست دے کر ساتویں بار فائنل میں

آئی پی ایل 11 کے آج کے پہلے کوالیفائر میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر چنئی سو پرکنگس نے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لیاہے۔ آج یہاں کھیلے گئے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم نے 5 گیند باقی رہتے ہوئے دو وکٹ سے جیت حاصل کی اور ساتویں بار فائنل میں پہنچ گئی۔