نواز شریف اور بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی درخواست مسترد، 26 ستمبر کو طلبی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 12:50 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے بچوں حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی زبانی درخواست مسترد کرتے ہوئے انھیں 26 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں نیب عدالت کے جج محمد بشیر چوہدری کے سامنے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف شر وع کیے جانے والے تین ریفرنسوں کی سماعت ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالتی سمن کی تعمیل پر کی جانے والی کاروائی کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ جب نیب کے اہلکار ملزمان کے لاہور میں موجودہ پتے پر گئے تو وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے انھیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور خود ہی نواز شریف اور ان کے بچوں کے سمن وصول کیے۔عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا مذکورہ سکیورٹی اہلکار کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے نفی میں جواب دیا۔اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی چوری چکاری کا نہیں بلکہ فوجداری مقدمہ ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا ضروری ہے۔

نامہ نگار کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عدالتی سمن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور استدعا کی کہ ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔عدالت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 26 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے عدالت کو بتایا کہ میاں نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز کی مستقل رہائش لندن میں ہے اور سمن وہاں بھیجے جائیں۔اس پر عدالت نے نیب حکام کو کہا کہ وہ حسن اور حسین نواز کی لندن کی رہائش گاہوں کا معلوم کر کے سمن وہاں بھیجیں۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ نواز شریف اور ان کے بچے کب وطن واپس آئیں گے۔واضح رہے کہ نیب عدالت نے پاناما کیس کے حوالے سے تین ریفرنسز میں میاں نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز اور ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹین صفدر کو عدالت میں 19 ستمبر کو طلب کیا تھا۔یہ سمن بیرونِ ملک قائم آف شور کمپنیوں کے کیس سے متعلق ہے۔ اس کے علاوہ نیب نے احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل اور لندن فلیٹ کے بارے میں بھی ریفرنس جمع کروائے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...