امت شاہ سے آج ملیں گے چندرا بابو نائیڈو

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2017, 10:33 PM | ملکی خبریں |

امراوتی، 24 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کل بی جے پی صدر امت شاہ کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ملاقات کریں گے، دونوں پارٹیوں کے تعلقات میں آئی ترشی کو دیکھتے ہوئے یہ ملاقات انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔شاہ اپنی پارٹی کے پولنگ سٹیشن درجے کے کارکنوں سے خطاب کرنے کے لئے کل ایک دن کے دورے پر وجے واڑہ جائیں گے۔ ان کا یہ سفر ان کے ملک بھر کے پروگرام کا حصہ ہے۔غور طلب ہے کہ بی جے پی کی تلنگانہ یونٹ نے ٹی ڈی پی سے اپنے تعلقات توڑ لیے ہیں۔ وہیں آندھرا پردیش میں بھی دونوں جماعتوں کے کچھ رہنماؤں کے درمیان کشیدہ تعلقات ہیں، اگرچہ مرکز میں دونوں جماعتیں اتحادی ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق ٹی ڈی پی کے لئے تلنگانہ میں اتحاد بہت معنی نہیں رکھتا کیونکہ وہاں پارٹی کا بہت کچھ داؤ پر نہیں ہے لیکن آندھرا پردیش میں بی جے پی کا ساتھ اس کے لئے اہم ہے۔لہذا چندرا بابو بی جے پی کے ساتھ اچھے تعلقات کے حق میں ہیں حالانکہ پارٹی کے کئی لیڈر بی جے پی کے ریاستی لیڈران پر الزام لگاتے رہے ہیں۔چندرا بابو اور شاہ حیدرآباد سے ایک ہی جہاز سے یہاں آئیں گے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...