دفع شر کی خاطر بی جے پی لیڈر پرتاپ سمہا احتیاطاً حراست میں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 9:01 PM | ریاستی خبریں |

میسور3 دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے ایم پی پرتاپ سمہا اور کچھ دیگرافراد کو ہنومان جینتی سے قبل میسور کے پاس ہون سور میں آج احتیاطاً حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کل عید میلادا لنبی اور آج جلوس کے پیش نظر ہون سورمیں سیکورٹی کے وسیع انتظام کئے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ حکام نے منتظمین کو خاص راستہ کے ذریعے جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی ہے۔حکام نے کہا کہ اگرچہ منتظمین نے راستے میں کچھ تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور پولیس اپیل کے باوجود انہوں نے اس کے ساتھ آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی کی ہے ؛ لہٰذا متوقع شر انگیزی کے مد نظر احتیاطاً سمہا اور دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔لوک سبھا ایم پی سمہا نے ریاست میں کانگریس کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ اور پولیس کی درخواست کے باوجود کسی خاص جگہ سے جلوس کو اجازت نہیں دی جا رہی ہے ، واضح ہو کہ آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیمیں اس جلوس کے تحت عام لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا کار شر انجام دیتے ہیں ۔بنا بریں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے ۔ سمہا کی حراست کے مدنظر ان کے حامیوں اور آر ایس ایس کے کارکنان نے مظاہر ہ کیا ہے ، جس کی وجہ سے علاقہ میں کشیدگی صاف دیکھی جا رہی ہے ۔تاہم. پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں صورتحال بگڑنے نہیں دیا جائے گا اگر کسی نے بھی انتظامیہ کے حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کے ساتھ تادیبی امور کے تحت نمٹا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...