میسورو میں ووٹنگ مشین ہیاک کرنے کا الزام۔ جے ڈی ایس امیدواراور کارکنان نے چار افراد کو پکڑ کر کیاپولیس کے حوالے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 5:23 PM | ریاستی خبریں |

میسورو17؍مئی (ایس او نیوز)میسورو نرسمہا راجہ حلقے سے جے ڈی ایس کے امیدوار اور کارکنان نے وہاں پر ووٹنگ مشین کو ہیاک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے چار افراد کوپکڑ لیا اور پھر اس کے بعد ان لوگوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔

بتایا جاتا ہے کہ الیکشن سے قبل ایک آزاد امیدوار وینکٹیش موڈی گیرے اور پردیپ نامی شخص نے جے ڈی ایس کے امیدوار عبدالعزیز اور بی جے پی کے امیدوار سندیش سوامی سے الگ الگ ملاقات کی تھی اور پیش کش کی تھی کہ اگر انہیں 5کروڑ روپے دئے گئے تو وہ لوگ امیدوار کو 20ہزار ووٹوں کے فرق سے جیت دلاسکتے ہیں۔

جے ڈی ایس امیدوار عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ انتخاب کے بعد انہیں بہت ہی کم ووٹ ملنے کا معاملہ سامنے آنے پر انہیں مشین سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے تعلق سے شکوک پیدا ہوئے۔اس بارے میں جانکاری کے لئے انہوں نے الیکشن سے قبل بڑی رقم کی مانگ رکھنے والے پردیپ سے رابطے کی کوشش کی تو وہ ناکام رہے ۔پھر جب انہوں نے پردیپ کے گھر پر جاکر دیکھا تو وہ اپنا گھر خالی کرکے کہیں لاپتہ ہوچکا تھا۔اس لئے پردیپ کے ساتھ گھومنے پھرنے والے چار افراد کو عبدالعزیز اور جنتادل ایس کے دیگر اراکین نے پکڑلیااور انہیں پولیس کے حوالے کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے میں نرسمہا راج محلہ پولیس اسٹیشن میں عبدالعزیز نے اپنی شکایت درج کروائی ہے۔اس خبر کے عام ہوتے ہی مختلف سیاسی پارٹیوں کے اراکین کی بھیڑ پولیس اسٹیشن کےباہر  جمع ہوگئی۔

ایس ڈی پی آئی کے ایک ذمہ دار کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے حقیقت پر مبنی ہونے کے امکانات  ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کو بھی متوقع مقدار میں ووٹ نہیں ملے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے کہ وہ  ہائی کورٹ میں شکایت درج کروائے گی۔ تاکہ اس کی گہرائی سے جانچ ہو اور اصل حقیقت عوام کے سامنے آئے۔

پولیس کمشنر ببرامنیشور راؤ کا کہنا ہے کہ جے ڈی ایس کے امیدوار عبدالعزیز کے الزامات کے مطابق شکایت درج کرلی گئی ہے۔اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ لیکن ووٹنگ مشین کو ہیاک کرنا کسی سے بھی ممکن نہیں ہے۔ ہم لوگوں نے اس کا تجربہ کرکے دیکھا ہے۔اس طرح کا خیال بے وقوفی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔اور تحقیقات کے بعد اس الزام میں اگرکوئی سچائی نظرنہیں آتی ہے تو پھرالزام لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...