میانمار اور بنگلہ دیش روہنگیا مہاجرین کی بابت اقوام متحدہ کی معاونت پر راضی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th November 2017, 4:57 PM | عالمی خبریں |

میانمار25؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میانمار اور بنگلہ دیش روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین UNHCRکی معاونت قبول کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی وزیرخارجہ عبدالحسن محمود علی کی جانب سے ہفتے کے روز کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں نے اس سلسلے میں مہاجرین کی واپسی کا عمل دو ماہ میں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس طرح مہاجرین کی واپسی کے معاملے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے کسی ممکنہ کردار سے متعلق بے یقینی ختم ہو گئی ہے۔ میانمار کی راکھین ریاست میں اگست کی 25 تاریخ سے شروع ہونے والے عسکری آپریشن کے نتیجے میں چھ لاکھ سے زائد روہنگیا سرحد عبور کر کے بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔