میرے بیٹے کو وزیراعلیٰ بننے کانگریس نے دباؤ ڈالا تھا: دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍مئی(ایس او نیوز) جنتادل سکیولر کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے آج کہاکہ ریاست کرناٹک کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہ ملنے کے نتائج ظاہر ہونے پر انہوں نے کانگریس کی قیادت والی حکومت کی تائید کرنے کی پیش کش کی تھی۔ لیکن کانگریس ہی نے ایچ ڈی کمار سوامی پر دباؤ ڈالا تھاکہ وہ وزیراعلیٰ بن جائیں۔ گوڈا نے آج کہاکہ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور اشوک گہلوٹ کے ساتھ ایک گھنٹہ کی گفتگو کے دوران انہیں بتایاگیا تھا ان کے فرزند کمار سوامی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کانگریس ہائی کمان نے کیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد اور اشوک گہلوٹ اور میرے درمیان ہوئی گفتگو کے دوران میں نے کہاتھا کہ آپ حکومت تشکیل دیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے ہی دباؤ ڈالا تھاکہ کمار سوامی کو وزیراعلیٰ بننے دیجئے۔ یہ کانگریس ہائی کمان کا فیصلہ ہے۔ یہاں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس میں گوڈا نے یہ اعتراف کیا۔ ان سے کہاگیا کہ یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ قلمدانون کی تقسیم اور زرعی قرضوں کی معافی کے معاملہ پر جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت میں اختلافات جاری ہیں۔ اس لئے کمار سوامی کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہورہی ہے۔ اس سوال پر گوڈا نے اشارہ دیا کہ کسانون کو راحت دینے کے وعدے پر عمل کرنا مشکل نظر آرہاہے۔ یہ اس لئے کہ جے ڈی ایس کے صرف 37؍اراکین اسمبلی کے ساتھ ہمیں دیگر پارٹی کی تائید سے حکومت چلانی ہے۔ ہمیں ان کے پروگراموں کو بھی جاری رکھنا ہے۔ ان کی تائید کے بغیر یہ سب مشکل ہے۔ 

استعفیٰ کی پیش کش: انہوں نے بتایاکہ ان تمام حقائق کے پیش نظر ہی کمار سوامی نے کہاتھاکہ اگر ضرورت پڑے تومیں استعفیٰ دے دوں گا۔ وہ (کمار سوامی) کانگریس کے ماتحت ہیں۔ ریاست کے 6.5؍کروڑ عوام کے ماتحت نہیں۔ وہ حالات کے ہاتھوں بچہ کی طرح ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ سچ ہے کہ کمار سوامی نے وعدہ کیا تھا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آنے کے 24؍گھنٹوں میں زرعی قرضے تقریباً 53؍ہزار کروڑ روپئے معاف کردیں گے۔ لیکن اب وقت مانگ رہے ہیں کیوں کہ حکومت کانگریس کی تائید سے قائم ہوئی۔ یہ مخلوط حکومت ہے۔ مخلوط حکومت کے ساجھیدار کو اعتماد میں لینے کے علاوہ ریاست کے سرکاری خزانہ کی پوزیشن کا بھی جائزہ لیناہے۔ بی جے پی نے آج ریاست گیر بند منانے کسانوں اور تمام طبقات کو آواز دی ہے کیوں کہ کمار سوامی کسانوں کے قرضے معاف کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کل انہوں نے (کمار سوامی) نے بہت ہی دکھ کے ساتھ کہاتھا کہ وہ کانگریس کے ماتحت ہیں۔ ریاست کے 6.5؍کروڑ لوگوں کے ماتحت نہیں۔ کمار سوامی نے کل یہ بھی کہاتھا کہ وہ کانگریس کے رحم وکرم پر ہیں۔ کرناٹک کے 6.5؍کروڑ لوگوں کے رحم پر نہیں کیوں کہ ریاست کے لوگوں نے ان کی پارٹی کو مکمل فرمان نہیں دیاہے۔

ہماری چھوٹی پارٹی ہے: دیوے گوڈا نے بتایاکہ کانگریس بڑی پارٹی ہے اور ہماری چھوٹی۔ اہم فیصلے کرنا کانگریس پر منحصر ہے۔ ہم نے اقتدار بھی نہیں مانگا تھا وہ خود ہمارے پاس آئے تھے۔ میں نے کہاتھا کہ کانگریس کی جانب سے ہی کوئی وزیراعلیٰ بن جائے۔ میں تائید کروں گا۔ اس میں کوئی چھپی ہوئی بات نہیں۔ میں اقتدار کے پیچھے بھاگنے والوں میں نہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کمار سوامی کے اچھے فیصلوں کی کانگریس تائید کرے گی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن بی جے پی لیڈر ایڈی یورپا کی تقریر کو دیوے گوڈا نے بہت ہی گھٹیا قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی کی کارروائی کا ٹی وی پر نظارہ کیاتھا۔ اس طرح کی گھٹیا تقریر ایوان میں میں نے نہیں سنی تھی۔ اپنی تقریر کے دوران ایڈی یورپا نے کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو ناپاک کہتے ہوئے کہاتھاکہ باپ اور بیٹے کانگریس کو ختم کردیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...