ممبئی انڈینس کے خلاف اننگز میری بہترین اننگز میں سے ایک:ڈیون براوو
ممبئی ،08؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) چنئی سپر کنگ کے آل راؤنڈرکھلاڑی ڈوائن براوو نے انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کے خلاف 30 گیند میں 68 رن کی آتشی اننگز کو اب تک کی اپنی بہترین اننگ بتایا۔ٹورنامنٹ میں دو سال کی پابندی کا سامنا کے بعد واپسی کر رہی سپرکنگس نے براوو کی اننگز کے سہارے کل 166 رن کے ہدف کو ایک وکٹ باقی رہتے حاصل کر لیا۔میچ کے 17 ویں اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 118 رن کے ساتھ ٹیم ہار کے کاگار پر کھڑی تھی جسے براوو کی شاندار اننگز نے جیت میں تبدیل کر دیا۔براوو نے کہاکہ یہ میری بہترین اننگز ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کسی کی شکل میں ایسی اننگز کھیلی ہے۔لہذا یہ خاص ہے۔انہوں نے اس دوران سات چھکے اور تین چوکے لگا کر ممبئی انڈینس کے گیند بازوں کو خاموش کر دیا۔ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے کہاکہ جیسا کہ آپ نے دیکھا ہو گا، میں نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بیٹ نہیں اٹھایا۔مجھے پتہ تھا کہ میرا کام مکمل نہیں ہوا ہے اب بھی طویل سفر طے کرنا تھا۔میری مکمل توجہ اپنی ٹیم کے لئے میچ جیتنے پر تھی۔انہوں نے کہاکہ آخری اوور میں آؤٹ ہونے سے میں مایوس تھا۔لیکن میں نے ایسی اننگز کھیلی جس سے ٹیم جیتنے کی پوزیشن میں آ گئی اور آخر کار ہم جیتے۔