مظفر پورشیلٹرہوم: منجو ورماکے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 12:14 AM | ملکی خبریں |

بیگو سرائے ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مظفر پورشیلٹرہوم جنسی تشدد معاملے میں بہار کی سابق سماجی فلاح وبہبودکی وزیر منجو ورما کی رہائش گاہ پر ہوئے سی بی آئی کے چھاپے کے دوران 50کارتوس ملنے کے بعد ورما اور ان کے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

سی بی آئی نے جمعہ کو منجو ورما کے پٹنہ میں واقع رہائش اور ان کے بیگو سرائے میں واقع سسرال سمیت ریاست کے چار اضلاع میں ان کے تقریباََ 12ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ تھانے کے انچارج رنجیت کمار رجک نے کہا کہ چھاپے کے دوران ورما کے ارجن ٹولامیں واقع سسرال پارٹی کے گھر سے 50کارتوس ملنے کے بعد ان کے اور شوہر چندرشیکھر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ کارتوس مختلف ہتھیاروں کے ہیں۔رنجیت کمار رجک نے کہاہے کہ سی بی آئی کے ایک افسرنے جوڑے کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی تھی۔انہوں نے افسر کا نام نہیں بتایاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...