تحفظ شریعت کیلئے مسلمان اپنی جانیں قربان کردیں گے; مسلمان غلامانِ مصطفی ؐ ہیں ٗکسی سیاسی جماعت کے غلام نہیں :گلبرگہ میں الحاج قمرالاسلام کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2017, 2:12 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گلبرگہ 26؍ مئی (ایس او نیوز/ پریس ریلیز ) : جب تک مسلمانوں کے جسم میں جان ہے ، کوئی شریعت مطہرہ میں تبدیلی کی جرأت نہیں کرسکتا ۔ مسلمان کسی جماعت کا حامی یا غلام نہیں بلکہ شریعت حامی اور حضور اکرمﷺ کے غلام ہیں ۔ یہ ان کے دین و ایمان اور جسم و جان کا معاملہ ہے ۔ اس خیال اظہار الحاج ڈاکٹر قمرالاسلام رکن کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ (سابق وزیر کرناٹک ) نے25مئی کو شاداب فنکشن ہال گلبرگہ (کرناٹک )میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے منعقدہ تحفظ شریعت و بیداری مہم کے خصوصی اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

الحاج قمرالاسلام (صدر مرکزی سیرت کمیٹی ) نے مزید کہاآج ملک میں طلاق ثلاثہ کے نام پر ایک طوفان بد تمیزی کھڑا کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے پر بحث کے پہلے دن ہی اسے جس انداز پیش کیا گیا اس سے پورے ملک میں ایک بے چینی پھیل گئی ہے ۔ ملک میں ملت کے سبھی ذمہ داروں نے پرسنل لاء بورڈ کو سپریم کورٹ میں ملت کی نمائندگی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس بارے میں پانچ سوالات پوچھے ہیں ۔ ان کی بنیاد پر دہ مسلمانوں کے نظام طلاق کے خلاف فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔ الحاج قمرالاسلام (صدر آل انڈیا ملّی کونسل گلبرگہ ) نے مزید کہاکہ آر ایس ایس نے اس ملک سے مسلمان کے صفائے کی ایک تحریک بنائی ہے، کیا وہ مسلمانوں کو ختم کردیں گے ؟ قتل کردیں گے ؟ نہیں بلکہ وہ مسلمانوں کو مذہب اسلام سے الگ کردیں گے۔ قرآن اور حدیث کا آر ایس ایس کے تھنک ٹینک نے گہرائی سے مطالعہ کیا اور ایسی بعض باتوں پر انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا لیبل لگا کر وہ شریعت مطہرہ میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں ۔ مسلمان اپنی جانیں قربان کرکے شریعت مطہرہ کا تحفظ کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ آر ایس ایس اس ملک کو ہندو راشٹرا بنانا چاہتی ہے اس نے لے پالک بل کے ذریعے مسلمانوں کو پہلا جھٹکا دیا۔ شاہ بانو کیس میں دوسرا جھٹکا دیا اور پھر بابری مسجد کی شہادت کے بعد اب تین طلاق کے مسئلے پر مسلمانوں کو دین سے دورکرنے اور شکوک پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ آر ایس ایس کی جانب سے طلاق ثلاثہ کے مسئلے کو خوب اچھالا جارہاہے۔ سپریم کورٹ نے جو سوالات کھڑے کئے ہیں ، اس کا مقصد مسلمانوں میں یہ شک پیدا کرنا ہے کہ شریعت میں کوئی خامی ہے ! تمام مسالک کے علماء اور نمائندوں میں شریعت اور طلاق کے مسئلے پر اجماع ہے اس لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سپریم کورٹ کے سوال پر یہ حلف نامہ داخل کیا ہے کہ ہم قاضی صاحبان کے ذریعے بیک وقت تین طلاق دینے کے رجحان کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔ نکاح نامے میں یہ شرط شامل کریں گے کہ دلہا تین طلاق ایک وقت میں نہیں دے گا۔ اس شرط کی خلاف ورزی کرنے والے خاندان کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ قاضیوں پر اس شرط کو نافذ کرنے کی ذمہ داری ڈالی جائے گی۔ یہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ایک آخری کوشش ہے تاکہ کوئی گنجائش چھوڑی نہ جائے ۔ قمرالاسلام صاحب نے طلاق ثلاثہ کے مسئلہ کی یکسوئی کے لئے تین نکاتی تجویز پیش کی کہ مسلمان فیملی ڈاکٹر کی طرح ایک فیملی عالم کا انتخاب کریں اور اپنے بیٹیوں بیٹوں کے ساتھ ساتھ بہوؤں کو بھی شرعی اور عائلی مسائل سے واقف کرواسکیں ۔ دوسرا یہ کہ قاضی صاحبان کی جانب سے طلاق ثلاثہ کے رویہ پر اٹل رہنے والوں کے سماجی بائیکاٹ کی تجویز پر عمل کیا جائے ۔ تیسرا نکتہ یہ کہ نکاح پڑھانے والے قاضی صاحبان قلع یا طلاق کے لئے رجوع ہونے والوں کی درخواستوں پر فوری از خود کوئی فیصلہ نہ کریں ۔ ایک طلاق کے بعد میاں بیوی میں میلا ملاپ کی کوشش کریں اور معاملے کو خود حل کرنے کی بجائے دارالقضاء سے رجوع کریں ۔ قمرالاسلام صاحب نے کہاکہ شہر اور قریوں میں بھی اسی انداز میں مہم چلا کر بیداری پیدا کی جائے گی ۔ 

الحاج قمرالاسلام نے بتایاکہ 1996میں جب وہ ایم پی تھے ، اٹل بہاری واجپائی 13دن وزیر اعطم بن کر استعفیٰ دے رہے تھے اس وقت اپنی آخری تقریر میں انھوں نے مسلم پرسنل کو ختم کرکے سیول کوڈ لانے کی بات کی ۔ جس پر انھوں نے واجپائی کے خلاف پوائنٹ آف آرڈراُٹھایا اور اسپیکر سے کہاکہ شریعت محمدیﷺ میں قیامت تک کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہاکہ جو آقائے نامدارحضور اکرم ﷺ کا غلام ہوتا ہے وہ ان سارے انسانوں کی قیادت کرسکتا ہے۔ ہندوستان میں رہنے والے مسلمان کسی جماعت کے پابند حامی یا غلام نہیں ہیں،وہ شریعت محمد یؐ کے پابند اور رسول اکرمﷺ کے غلام ہیں۔ وہ شریعت محمد یؐکے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے سے گریز نہیں کریں گے ۔ 

 حضرت ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی صاحب عرف سراج بابا (خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن علیہ الرحمہ) کی رقت انگیز دعا پر یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ کنونیئر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل (صدر نشین کلبرگی اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ) نے جلسہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔ 

مولانا غوث الدین کی قرأتِ کلامِ پاک ، مولانا مصباح الحسن اور اسد علی انصاری کے نذرانہ نعت شریف سے جلسہ کا آغازہوا۔ مولانا سیّد حیدر ولی باشاہ صاحب (سجادہ نشین نیلنگہ شریف) ، فضیلت مآب حضرت ڈاکٹر سیّد شاہ مصطفی حسینی صاحب (خلفِ اصغر حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازعلیہ الرحمہ ) نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ مولانا سید عبدالرؤف ، مولانا سید تنویر ہاشمی ، مولاناممتاز سلفی، مولاناشریف احمد مظاہری ، مفتی حسن الدین حیدرآباد ، مولانا جاوید عالم قاسمی ، جناب اقبال علی ، عبدالوحید رشادی ، مفتی عبدالرشید ، حضرت سیّد محمد محمدالحسینی (سجادہ نشین گوگی شریف ) نے خطاب فرمایا ۔ آخر میں حیدر علی باغبان نے شکریہ ادا کیا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...