مسلمان ڈر کر نہیں ڈٹ کر زندگی گزاریں، کولار کی متولی کانفرنس میں روشن بیگ کا خطاب، اوقافی املاک کی حفاظت پر زور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th May 2017, 2:12 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولار:04/مئی (ایس او نیوز) اوقافی اداروں کے متولیان کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے مقصد سے آج کولار ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کی جانب سے متولی کانفرنس کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے ملک میں مسلمانوں کو درپیش حالات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ملک میں ڈر کر نہیں ڈٹ کر زندگی بسر کرنی چاہئے۔آج مسلمانوں کو ڈرانے کی فرقہ پرست طاقتیں بہت کوششیں کررہی ہیں۔ اگر مسلمان ان سے خوفزدہ نہ ہوئے تو یہ لوگ ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکیں گے، جب تک ریاست میں کانگریس حکومت اور سدرامیا جیسے سیکولر ذہن وزیر اعلیٰ رہیں گے ریاست میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل گائے کاگوشت رکھنے کے الزام میں اخلاق نامی شخص کو خود ساختہ گؤ رکشکوں نے قتل کردیا، ایسی حرکتیں کرناٹک میں چلنے نہیں دی جائیں گی۔ کولار شہر کو ریاست کا ایک اہم مگر ترقی سے محروم حصہ قرار دیتے ہوئے جناب روشن بیگ نے اس علاقہ کی ترقی کیلئے اپنی وزارت شہری ترقیات کے ذریعہ ہر ممکن تعاون دینے کا تیقن دیا۔اس موقع پر موجودکولار اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ شہر کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ تیار کرکے اگر انہیں پیش کیاجائے تو اسے فوری طور پر منظوری مل جائے گی۔خاص طور پر انڈر گراؤنڈ ڈرینج اور پانی کا جو مسئلہ ہے اس کو فوری طور پر حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ مسلمانوں کو مصلحت اور حکمت عملی سے کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جذباتی ہوکر یا دباؤ میں آکر کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر موجود وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات واقلیتی بہبود تنویر سیٹھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جناب روشن بیگ نے کہاکہ ایک ہونہار وزیر کو فرقہ پرست طاقتیں غیر ضروری طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کرر ہی ہیں، مگر پوری ہمت کے ساتھ تنویر سیٹھ ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو مسلم رہنما اچھا کام کررہا ہے اسے بدنام کرنے کی سازشیں ہمہ وقت ہوتی رہی ہیں، ان سازشوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے۔ کولار میں متولیان کی کانفرنس کے اہتمام پر جناب روشن بیگ نے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ اس طرح کی کانفرنس ہر ضلع میں منعقد ہونی چاہئے،تا کہ ریاست کے اوقافی مسائل حکومت تک پہنچائے جاسکیں اور متولیوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جاسکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور کولار کے رکن پارلیمان کے ایچ منی اپا نے کہاکہ آج سے ضلع بھر کے مسلمان ان کے ساتھ نہیں، بلکہ اس وقت سے بھی ہیں جب بابری مسجد کی شہادت کے بعد کولار میں انتخابات ہوئے تھے، اس کیلئے وہ ضلع کے مسلمانوں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں شادی محلوں کی تعمیر کیلئے انہوں نے وقف چیرمین محمد اقبال کو ہدایت دی ہے کہ ایک فہرست انہیں پیش کی جائے، جلد از جلد ان شادی محلوں کیلئے سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ضلع بھر کے قبرستانوں اور دیگر اوقافی املاک کی حصار بندی کا کام بھی چل رہا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے گذارش کی کہ اوقافی جائیدادوں پر جو بھی غیر قانونی طور پر قابض ہیں، وہ خوشی خوشی وقف جائیدادوں پر قبضہ خالی کردیں۔ منی اپانے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ ضلع میں مسلمانوں کیلئے ایک رہائشی اسکول تعمیر ہو، مولانا آزاد فاؤنڈیشن کے ذریعہ اس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کیلئے ضلعی سطح پر ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے تنویر سیٹھ نے ضلع کے تمام متولیوں کو اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے کی ہدایت دی، اور کہاکہ متولی اپنے وقف ادارہ کی ذمہ داری کے ساتھ اپنے محلوں کی ذمہ داری بھی برداشت کریں، وہاں مقیم مسلمان لڑکے لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔ اوقافی جائیدادوں کی حفاظت پر پوری توجہ دیں۔ اجلاس کے دوران عیدگاہ شاہی کے قریب سروے نمبر 7کی زمین پر اردو گھر کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا، اس موقع پر وہاں کے متولی برہان الدین موجود تھے۔ اجلاس میں کے پی سی سی اقلیتی شعبہ کے چیرمین وائی سعید احمد، کے ایم ڈی سی چیرمین عبدالغفور، مالور کے رکن اسمبلی منجوناتھ گوڈا، کولار اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی چیرمین عطاء اللہ، سابق وزیر کے اے نثار احمد کے علاوہ انجمن اسلامیہ کے صدر کے ایم ضمیر احمد، کانگریس لیڈر عابد اسلم اور دیگر شخصیات بڑی تعداد میں موجود رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...