مسلم نوجوان کے قاتل کی ضمانت عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ نے رد کی،جمعیۃ علماء کی بر وقت مداخلت سے ہندو شدت پسندوں کو شدید جھٹکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th September 2018, 9:46 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 7؍ستمبر (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) گنجان مسلم آبادی والے شہر مالیگاؤں کے قریب واقع نامپور نامی دیہات میں رہائش ایک مسلم شخص کو بے دردی سے قتل کرنے والے ہندو شدت پسندکی ضمانت عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ نے آج مسترد کری۔ مہلوک کے بھائی کی جانب سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے ممبئی ہائی کورٹ میں مداخلت کرتے ہوئے ضمانت عرضداشت کی سخت لفظوں میں مخالفت کی ۔

آج دوران بحث جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ متین شیخ نے جسٹس انوجا پربھو دیسائی کو بتایا کہ درخواست کنندہ دونوں ملزم نے ایک دوسرے ملزم کی مدد سے نامپور شہر میں رہائش پذیر وارث شیخ کو 24؍ جنوری 2018ء کو قتل کردیا تھا جس کے بعد علاقے میں تناؤ بڑھ گیا تھا اور ہندو مسلم فساد ہونے کی نوبت آگئی تھی۔

ایڈوکیٹ متین شیخ نے عدالت کو مزید بتایا کہ اگر ملزم کو ضمانت پررہا کیا گیا تو علاقے میں ماحول خراب ہوسکتا ہے نیز وہ اس کے خلاف موجود ثبوت وشواہد مٹانے کی کوشش کریگا۔

ایڈوکیٹ متین شیخ نے عدالت کی توجہ اپنے بیانات سے انحراف کرنے والے گواہوں کے دستاویزات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ملزم کے ڈر و خوف سے گواہوں نے اپنے بیانات سے انحراف کرنا شروع کردیا ہے لہذا ان سب باتوں کے مد نظر ملزم کی ضمانت عرضداشت مسترد کی جانی چاہئے۔

ملزم کشن دیو راؤ کاپڑنیس کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی درخواست کرتے ہوئے ان کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ اب جبکہ ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کیا جاچکا ہے اسے مشروط ضمانت پر رہا کردینا چاہئے۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد جسٹس انوجا پربھودیسائی نے ملزم کی درخواست ضمانت مستر کردی۔

واضح رہے کہ ملزم کی ضمانت عرضداشت مالیگاؤں سیشن عدالت نے جمعیۃ علماء (مالیگاؤں) کی جانب سے مقرر کردہ وکیل نیاز احمد لودھی کی مدلل بحث کے بعد مسترد کردی تھی جس کے بعد ملزمین نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، ملزمین کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت درخواست داخل کیئے جانے کی خبر موصول ہونے کے بعد مہلوک کے اہل خانہ نے مالیگاؤں جمعیۃ علماء کے ذمہ داران عبدالمالک بکرا اور حاجی مکی کے ذریعہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے رابطہ قائم کرکے قانونی امداد طلب کی تھی۔

مہلوک کے اہل خانہ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے گلزار اعظمی نے ایڈوکیٹ متین شیخ، ایڈوکیٹ شاہد ندیم اور ایڈوکیٹ ساجد قریشی کو ممبئی ہائی کورٹ میں مداخلت کار کی عرضداشت داخل کرکے ضمانت عرضداشت کی مخالفت کرنے کی درخواست کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایڈی یورپا کو پارٹی ہائی کمان کی تنبیہ۔ وزارتی قلمدان تقسیم کرو یا پھر اسمبلی تحلیل کرو

عتبر ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق بی جے پی ہائی کمان نے وزیراعلیٰ کرناٹکا ایڈی یورپا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتی قملدانوں سے متعلق الجھن اور وزارت سے محروم اراکین اسمبلی کے خلفشار کو جلد سے جلد دور کرلیں ورنہ پھر اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے از سرِ نو انتخابات کا سامنا ...

چار فرضی صحافیوں کو پولیس نے کیا گرفتار

گوتم بدھ نگر ضلع تھانہ بیٹا کے پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ وہ صحافی ہونے کا دعوی کرکے غیر قانونی وصولی کرتے تھے اور اپنے مفاد کے لئے انتظامی حکام پر دباؤ بناتے تھے۔