حجاب کی پابند خاتون آسٹریلیا کی سب سے بڑی بلدیہ کی ممبر بن گئی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 11:38 AM | عالمی خبریں |

سڈنی،12ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا میں 4مسلمان سب سے بڑی بلدیاتی کونسل کے ممبر بن گئے۔ ان میں حجاب کی پابند ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 4مسلمانوں کا مذکورہ بلدیاتی کونسل کیلئے یکبارگی انتخاب اسلام فوبیا کے علمبرداروں کے خلاف ضرب کاری کی حیثیت رکھتا ہے۔گزشتہ 18برسوں کے دوران اس سوشل سینٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر5لاکھ افراد کی خدمت کا اعزاز رکھتی ہیں۔ ان میں سے ڈیڑھ لاکھ عرب تارکین ہیں۔ ان کے شوہر خضر صالح مسلسل 13برس تک مذکورہ بلدیاتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے عرب مسلم تھے جنہیں مذکورہ بلدیاتی کونسل میں منتخب کیا گیا تھا۔ محمد زمان اور محمد ہدی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔