یوگی آدتیہ ناتھ کے جلسہ میں مسلم خاتون کا برقعہ اتار دیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 10:54 AM | ملکی خبریں |

بلیا،22/نومبر(ایجنسی)اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے ایک جلسہ میں ایک عورت کو ہجوم میں برقعہ اتارنے کیلئے مجبور کئے جانے کے واقعہ کی مجسٹریٹ کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی جس میں گذشتہ روز بلیا میں منعقدہ ریالی میں چیف منسٹر کی آمد سے چند منٹ قبل ایک عورت کو اپنا کالا برقعہ اتارتی ہوئی دکھایا گیا ہے۔ بلیا کے ضلع مجسٹریٹ سریندر وکرم نے کہاکہ ’’سٹی مجسٹریٹ کو اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور خاطی پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘‘۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ مجالس مقامی کے انتخابات سے قبل ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ ایک عورت جس نے اپنی شناخت سائرہ کی حیثیت سے کروائی ہے، کہا کہ ڈیوٹی پر متعین دو ویمنس کانسٹیبلس نے اس کو اپنا سیاہ برقعہ اتارنے کیلئے کہا تھا اور اس نے اپنا برقعہ اتار دیا تھا۔ اس عورت نے کہا کہ وہ بی جے پی ورکر ہے اور اس ریالی میں شرکت کیلئے اپنے روایتی لباس میں آئی تھی۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انیل کمار نے کہا کہ ویڈیو فٹیج حاصل کرلیا گیا ہے اور محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) سے تحقیقات کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں یہ ہدایات ملی ہیں کہ ریالی میں سیاہ پرچم دکھائی نہ دیئے جائیں۔ میں اس کی تحقیقات کروں گا‘‘۔ تین دن قبل میرٹھ میں منعقدہ ایک انتخابی جلسہ میں چیف منسٹر یوگی کے خلاف سیاہ پرچم دکھائے گئے تھے جس کے بعد ہوئی ہاتھا پائی میں بی جے پی کے حامیوں نے ایک شخص کی پٹائی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...