شوہر نے بیوی کو وہاٹس ایپ کے ذریعہ طلاق دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2017, 11:17 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 24اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک میں ان دنوں تین طلاق کے مسئلہ کو لے کرگرما گرم بحث چل رہی ہے ۔ حیدرآباد سے طلاق سے جڑا ایک معاملہ سامنے آیاہے ۔تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 406، 506آر ، ڈبلیو 34کے تحت سناتن نگر پولیس اسٹیشن میں سومینا شارفی نامی ایک خاتون نے 16؍مارچ کو شکایت درج کرائی ہے ۔سومینا نے شکایت میں کہا کہ اویس طالب کے ساتھ ان کا نکاح 2015میں ہوا تھا اور گزشتہ سال28نومبر کو طالب نے اس نکاح کو ختم کرتے ہوئے تین طلاق کا میسج بھیج دیا ۔سومینا نے دعوی کیا کہ میرے نکاح کے بعد میرے شوہر کی والدہ دربارمیں کالا جادو کرتی ہیں،میں اور میرے شوہر ایک ماہ کے لیے دبئی میں تھے،ہمارے واپس لوٹنے کے بعد انہوں نے میرے ساتھ ملازموں جیسا برتاؤ کیا، یہاں تک کہ مجھے صحیح طریقے سے کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا۔میری ساس نے میرے شوہر کے ساتھ مل کر مجھے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ تعلقات بنانے کا دباؤ ڈالا، جب میں نے انکار کر دیا، تو انہوں نے مجھے مارا اور مجھے کئی دنوں تک کمرے میں بند کر دیا،اس کے میرے والد آئے اور مجھے گھر لے گئے۔اس کے بعد میں نے اپنے شوہر سے اس معاملے پر کئی بار بات کرنے کی کوشش کہ لیکن اس نے میرا فون نہیں اٹھایا۔اس کے کچھ ہی دنوں بعد اس نے میرے وہاٹس ایپ پرتین طلاق کا میسج کیا۔غورطلب ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل تین طلاق سے جڑے معاملے میڈیا کی سرخیاں بن رہے ہیں، حکومت اس مسئلہ پر اپنا موقف صاف کر چکی ہے کہ اب فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...