مسلمان رام مندر کے خلاف نہیں لیکن مسجد بھی بنے : ضمیر خان 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th November 2018, 11:15 PM | ملکی خبریں |

بنگلور:10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رام مندرپرملک بھرمیں چھڑی بحث کے درمیان کرناٹک کے وزیرضمیر احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی مسلمان آبادی رام مندر کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مندر بنے لیکن ساتھ میں مسجد بھی بنے۔بتادیں کہ ضمیر لوگوں کے درمیان دریادلی دکھانے کے لئے زیادہ مشہوررہتے ہیں،کچھ دن قبل ایک ہوٹل میں کھاناپسندآنے پر 25000روپیہ بطورٹپ دینے کے بعد چرچا میں آئے تھے۔ضمیر نے کہا کہ صرف کرناٹک کے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے مسلمان رام مندر کے خلاف نہیں ہیں،رام مندر بنائیں لیکن ہماری مسجد جس کو شہید کی گئی تھی ،اسے بھی بنناچاہئے۔ہم رام مندر کے خلاف نہیں ہیں، ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔رام مندر کا مسئلہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے ۔بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران جہاں اپنے حامیوں کورام مندرکی یقین دہانی کرا رہے ہیں،وہیں مخالفین بی جے پی پر انتخابات میں رام مندر کا مسئلہ استعمال کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...