مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر ناگپور میں دستخطی مہم زوروں پر

Source: S.O. News Service | By Faiq Mukri | Published on 24th October 2016, 7:21 PM | ملکی خبریں |

جمعیۃ علماء ناگپور کے کارکنان نے مختلف علاقوں میں کیمپ لگائے
ناگپور24اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شہر ناگپور میں لاء کمیشن کے سوالنامہ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تائید و حمایت میں دستخطی مہم بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے، اس کے لئے شہر کے تمام جنکشنوں اور محلوں میں کیمپ لگائے گئے ہیں ،جس میں مردوخواتین سبھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔یہ اطلاع آج الحاج حافظ مسعود احمد صدرجمعیۃ علماء(ارشد مدنی) ضلع ناگپور و نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے دی ۔ حافظ مسعود احمد نے بتا یا کہ اس دستخطی مہم کے ذریعہ تمام مسلمان مرد و عورتوں کی جانب سے حکومت تک یہ پیغام پہونچانا مقصود ہے کہ مسلمان شرعی قانون سے مکمل طور پر متفق ہیں اور قرآنی احکامات کی روشنی میں اسی پر عمل پیرا اور قائم رہیں گے۔ اور اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے ۔کیونکہ ہمیں اس کی دستور ہند میں اجازت ملی ہوئی ہے۔حافظ مسعود احمد نے بتایا کہ وقت کی کمی اور کام کے وسیع ہونے کی وجہ سے جمعیۃعلماء ناگپور کی طرف سے بندہ کی نگرانی میں پورے شہر میں جگہ جگہ دستخطی مہم کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں محلہ انصار نگر ،قصاب پورہ،تکیہ محبوب شاہ،قدوائی روڈ،مومن پورہ ،ٹیپو سلطان چوک،یشدرہ چوک،پیلی ندی،قبرستان روڈ،احباب کالونی،جعفر نگر صدر وغیرہ بھی شامل ہیں۔ مسلم پرسنل لاء اپلیکیشن ایکٹ کی تائید و حمایت میں چلائی جانے والی اس دستخطی مہم میں مرد و خواتین سبھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، اور جمعیۃ علماء ناگپور کی تمام یونٹوں کے ممبران اور شہر کے جملہ نوجوانان بھی اس مہم میں بھر پور تعاون کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت نے ایک حلفیہ بیان داخل کر کے عدالت سے یہ گذارش کی ہے کہ طلاق ثلاثہ اور تعدد ازدواج و حلالہ جیسی شرعی دفعات کو ختم کر دیا جائے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے یہ کہاکہ مسلم پرسنل لاء اپلیکیشن ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہے،کیونکہ یہ مذہبی معاملہ ہے اور دستور ہند میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔اسی ضمن میں مسلم پرسنل لاء بورڈ عام مسلمانوں سے مسلم پرسنل لاء اپلیکیشن ایکٹ کی تائید میں دستخطی مہم چلا رہا ہے جس میں ملک کے تمام مکاتب فکر کے مسلمان شامل ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...