مذہبی ہم آہنگی کی نادر مثال ، گرودوارے میں نماز ادا کرتے ہوئے اہل اسلام کی ویڈیو وائرل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2018, 1:06 AM | عالمی خبریں |

جکارتہ ،25؍اگست (ایس ا ونیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ملیشیاکے ایک گوردوارے میں ایک مسلمان کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے جسے عوامی طور پر لوگ مذہبی آہنگی کی مثال قرار دیتے ہوئے تعریف کر رہے ہیں، گرو دوارہ انتظامیہ کی سراہنا کر رہے ہیں جنہوں نے گرو دوارے میں ایک مسلمان کے ذریعہ نماز کی ادائیگی کے دوران کسی بھی طرح کی کوئی تنقید یا خلل پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ نماز کے دوران سکھوں کا بھی مذہبی رسوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستان کے معروف روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ کے مطابق مقبول فیس بک کے صفحے ’سکھ ان سائڈ‘ پر سکھ دنیا بھر کے گوردواروں میں ہونے والی سرگرمیوں کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں ، اسی پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی جو مسلمانوں کی حمایت میں نظر آتی ہے۔اس ویڈیو سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ مذہب جو بھی ہو سب کا خدا ایک ہی ہے۔یہ ویڈیو آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ہزاروں دلوں کو جیتنے میں کامیاب ہوئی۔اس ویڈیوں کی مقبولیت اور وائرل کے سلسلے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوا کہ دنیا میں مذہبی ہم آہنگی ابھی بھی موجود ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائیشیا کے مقامی گوردوارے میں موجود یہ مسلمان نماز ادا کرنے کے بعد فوراً چلا جاتا ہے جبکہ وہاں موجود سکھوں کو اس شخص کے نماز پڑھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوا تاہم اس دوران وہ گوروبانی کا پاٹھ کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سکھ نے اس پوسٹ کے بارے میں لکھا کہ شاید اس شخص کو قریب میں کوئی مسجد نہیں ملی اسی لئے وہ نماز کی ادائیگی کے لئے یہاں چلا آیا تھا۔واضح رہے کہ ابھی کچھ دنوں قبل کیرل سیلاب میں مسجد کے پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے مقامی ہندوؤں نے عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو مندر کے احاطے میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی جو خوب وائرل ہوئی اور عوامی حلقے میں مذہبی ہم آہنگی کی مثال کے طور پر دیکھا گیا ۔اسی طرح کیرل میں ہی ایک چرچ میں راحت اور بچاؤ کے کام میں مصرف مسلمانوں کے ذریعہ نماز ادا کرنے کی بھی تصویر سامنے آئی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...