راجستھان میں مسلم نوجوان کی مبینہ طورپر ہندوخاتون کے ساتھ ہوٹل میں پکڑے جانے پر پٹائی
جے پور ،13؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے باڈمیر ضلع کے بالوتارا میں جمعرات کو ایک مسلم مرد کو مبینہ طور پر ایک ہندو خاتون کیساتھ ہوٹل میں پکڑے جانے پر مار کر باہر نکالا گیا۔ باڑمیر کے ایڈیشنل سپرٹینڈینٹ آف پولیس کیلاشدھن رتنونے بتایا کہ پہرو خان ایک خاتون کیساتھ بالاتورا کے ایک ہوٹل میں رکے۔کچھ ہی دیر بعد خاتون کے رشتہ داروہاںآ گئے اور مرد پر حملہ کر دیا۔خاتون ہومگارڈ کے بیٹے کی پٹائی سے موت کا معاملہ تھانیدارسمیت4 پولیس اہلکار معطل ہوگئے۔ابھی تک اس معاملہ کو کوئی ایف آئی آر نہیں درج ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہرو خان سے شکایت درج کرانے کو کہا لیکن وہ تیار نہیں ہوئے۔پوچھتاچھ کے دوران انہوں نے حملہ کرنے والوں کو پہچاننے سے بھی انکار کردیا۔ ادھر خاتون کے خاندان نے بھی پولیس میں کوئی شکایت نہیں درج کرائی ہے ۔