ٹکٹ کیلئے مسلمان بی جے پی دفتر کا کچرا صاف کریں: ایشورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th March 2017, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍مارچ(ایس اونیوز)ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں آج اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے مسلمانوں کے تئیں اپنے اور اپنی پارٹی کے تعصب کا برہنہ مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اگلے انتخابات میں ان مسلمانوں کو ٹکٹ دینے پر غور کرے گی جو بی جے پی دفتر کا کچرا صاف کریں، آج ایوان بالا میں بجٹ کے موضوع پر بحث کے دوران کانگریس کے رکن کونسل رضوان ارشد کی طرف سے جب یہ سوال اٹھایا گیا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کتنے مسلمانوں کو ٹکٹ دے گی؟ تو ایشورپا نے فوراً یہ متعصبانہ فقرہ کساکہ بی جے پی ان مسلمانوں کو ٹکٹ دینے پرغور کرے گی، جو بی جے پی دفتر کا کچرا صاف کریں گے۔ایشورپا کے اس جملے پر ایوان میں زبردست ہنگامہ مچ گیا۔ کانگریس نے اسے بی جے پی کی متعصبانہ ذہنیت کا عکاس قرار دیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ اس رویہ کیلئے ایشورپا کی باز پرس ہونی چاہئے ، اور ایوان کے ریکارڈ سے اس فقرہ کو فوری حذف کرنا ہوگا، اس مرحلے میں بوکھلاہٹ کا شکار ایشورپا نے یہ وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ ان کے کہنے کا مطلب یہ تھاکہ جو مسلمان پارٹی کیلئے کام کریں گے انہیں ٹکٹ دینے پر غور کیا جائے گا، تاہم حکمران پارٹی نے ان کے اس رویہ کی مذمت برقرار رکھی اور اس جملے کو ایوان کے ریکارڈ سے نکالنے پر بضد رہی ، آخر کار چیرمین شنکر مورتی نے ایشورپا کے اس جملے کو ایوان کے ریکارڈ سے خارج کردیا۔اس کے بعد بھی مختلف موضوعات پر ایشورپا کی اپوزیشن پارٹیوں سے نوک جھونک برقرار رہی، ایشورپا نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ عدم تعاون کا رویہ اپنارہی ہے، حکومت کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اپوزیشن پارٹی کو بتائے کہ اسے کیسی کارکردگی انجام دینی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ایشورپا کے اس رویہ کی سخت مذمت کی ، اور کہاکہ ایشورپا اپنے سیاسی آقاؤں کی چمچہ گری کرنے کیلئے اس طرح کی نیچ حرکتوں پر اتر آئے ہیں، اس پر ایشورپانے سخت اعتراض کیا اور کہاکہ حکومت اپوزیشن پارٹیوں کی کسی بھی حال میں رہنمائی کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔