مرڈیشور پولس نے بائک چور کو کیا گرفتار :ملزم نے چوری کردہ بائک کو جنگل میں چھپارکھاتھا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th October 2017, 8:02 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:15/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ہبلی میں2 پلسر بائک کو چوری کرکے مرڈیشور کے اترکوپاکے جنگل میں چھپا کررکھے ہوئے ملزم کو مرڈیشور پولس نے گرفتارکیا۔

ملزم کی شناخت پرانی ہبلی کے مکین خواجہ حضرت صاحب ہاویری (19) بتائی گئی ہے۔ گذشتہ مارچ کے مہینے میں مرڈیشور میں کھڑی ہوئی ایک اومنی ماروتی کار کا دروازہ توڑ کر 4ہزار نقد اور 2موبائیل چوری ہونےکے تعلق سے مرڈیشور پولس تھانےمیں شکایت درج ہوئی تھی، معاملے کی تفتیش کرتےہوئےپولس ملزم کی تلاش میں تھی ۔

سنیچر کو مرڈیشور پارکنگ میں معمول کے مطابق سواریوں کی دستاویزات کی جانچ چل رہی تھی عین اسی خواجہ حضرت وہاں اپنی سواری کے ساتھ پہنچا ،جانچ کے دوران پریشانی کے عالم میں اپنا نام اور سواری کے دستاویزات موجود نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے زبان لڑکھڑانےلگی تو پولس شبہ سےفائدہ اٹھاتے ہوئے خواجہ کو پولس تھانہ لاکر ڈھنگ سےپوچھ تاچھ کی تو منہ زبان سب کھل گئی اور اومنی کار سے چوری کئے جانے کو قبول کرنےکے علاوہ مزید جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس وقت جس بائک پر آیا ہے اس کو ہانگل میں چوری کیا تھا، اور ہبلی میں چوری کی گئیں دو سواریاں ، ایک لیاپ ٹیاپ مرڈیشور کے اترکوپا جنگل میں چھپارکھنےکی بات کہی۔ پولس جنگل میں جائے وقوع پہنچ کر دونوں بائک ، لیاپ ٹیاپ کو اپنی تحویل میں لیا۔ جولائی کے مہینےمیں ہبلی سے چوری کی گئی 220سی سی کی 2پلسر بائک میں سے ایک بائک رجسٹر ڈ تک نہیں ہوئی ہے۔ کارروائی میں پی ایس آئی بھیم سنگھ لمانی ، کرائم برانچ کے سنگپا آر ایچ، لکشمن پجاری سمیت محکمہ کا عملہ شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...