مرڈیشور میں نوائط فاؤنڈیشن بنگلورو کے زیراہتمام یکم اکتوبر کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد : عوام سے استفادہ کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2017, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20/ستمبر (ایس اؤنیوز)مرڈیشور نوائط فاؤنڈیشن  بنگلورو کے زیرا ہتمام کمیونٹی کے مختلف مقامات پر قائم جماعتوں کے تعاون سے یکم اکتوبر کو نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور میں صبح 10بجے سے شام 6 بجے تک فری میڈیکل کیمپ منعقد کئے جانے کی محفل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز میں جانکاری دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق اس کیمپ کا اصل مقصد عوام کو مفت میں میڈیکل معاملے میں صحیح رہنمائی کرتے ہوئے ان کا ٹھیک ٹھیک معائنہ کرنا ہے۔ کیمپ کے ذریعے عوام کو میڈیشن، سرجری، بچوں کے امراض، گائناکولوجی ، نیورو سرجری ، چمڑے ، آرتھو پیڈکس، ای این ٹی ، آنکھوں کے امراض، دانت، پیاتھیالوجی جیسے شعبہ جات میں ان کی رہنمائی مقصود ہے۔ اس کے ساتھ لیباریرٹری کی سرویس بھی ہوگی۔ کیمپ میں مفت میڈیشن دئیے جانے کے ساتھ ساتھ ضرورت مند اور غرباء کو مفت میں لیاب سرویس بھی دی جائے گی۔ منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنا نام درج کرتے ہوئے کیمپ میں حاصل سہولیات سے استفادہ کریں۔کیمپ کے لئے اور کیمپ کے دوران مرڈیشور مسلم جماعت ریاض، مرڈیشور مسلم کمیونٹی دبئی ، مرڈیشور مسلم کمیونٹی دمام، مرڈیشور نوائط اسوسی ایشن میسور، مرڈیشور مسلم جماعت ممبئی کی طرف سے مختلف سہولیات کا تعاون کیا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔