مرڈیشورمیں پارک کی ہوئی لاری سے لاکھوں روپئے کی اشیاء لوٹ کر فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2017, 12:50 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24/مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے مرڈیشور میں آر این ایس کالج کے سامنے پارک لکی گئی اری سے لاکھوں روپئے کی چائے پتی لوٹ کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق لاری ڈرائیور لاری کو سڑک کنارے پارک کرکے گہری نیندسوگیا تھا، جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے لُٹیروں نے  459 ڈبے کنن دیون برانڈ کی چائے پتی چرا کر رفوچکر ہوگئے۔ چوری کی مالیت کا اندازہ  5-6لاکھ روپئے لگائی گئی ہے

سمجھا جارہا ہے کہ جیسے ہی لُٹیروں کو پتہ چلا کہ  ڈرائیور  گہری نیندمیں ہے،  لٹیروں نے لاری کو ڈھاکی گئی پلاسٹک کو  بلیڈ سے کاٹ دیا، پھر لاری کے اندر موجود  اشیاء کو چرا کر فرار ہوگئے۔  لاری پر چائے کے ڈبے کیرلا سے گوا  لے جائے جارہے تھے، جس کے دوران یہ واردات پیش آئی۔ اس سلسلے میں لاری ڈرائیور بال کرشنن نے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ مرڈیشور پولس  جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...