مرڈیشور لائنس کلب کی طرف سے فوجی تہنیتی پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2017, 8:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/جولائی (ایس اؤنیوز)ملک کے جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فو ج میں ملکی تحفظ کی خدمات انجام دے رہے مرڈیشور بیدرےمنے کے مکین ہنومنت نائک کی مرڈیشور لائنس کلب کی طرف سے تہنیت کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی گئی ۔

گذشتہ 14سالوں سے ہندوستانی فوج میں مختلف مقامات پر اپنے فرائض کو انجام دینے والے ہنومنت نائک کے ساتھ لائنس کلب کے عہدیداران نے گفتگو کی ۔ تہنیت قبول کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہنومنت نائک نےکہاکہ میری قسمت کہ مجھے اپنے دیش کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ اور ملک کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کے بے شمار مواقع میسر ہونے کی بات کہی۔ لائنس کلب ممبر سنیل جتن نے مہمان کاتعارف پیش کیا۔ لائنس کلب کے صدر منجوناتھ نائک، ایم وی ہیگڈے ، ڈاکٹر آئی آر بھٹ ، سبرائے نائک، سریش نائک، ڈاکٹر کنی، فلپ المیڑا، منجوناتھ دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔