بھٹکل:یکشھاگانا کے مشہورفن کار متوفی چٹانی ہیگڈے کو اعزازی ڈاکٹریٹ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2017, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)اپنی نتیجہ خیز اداکاری سے عوام کے دلوں میں گھر کرنے والےپدم شری ایوارڈ یافتہ ، یکشھاگانا کے فن کار چٹانی رام چندرہیگڈے کو یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ دینے غورکرنے کا اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد صدر اروند کرکی کوڑی نے مطالبہ کیا ہے۔

مرڈیشور کے بلسے میں بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد ،یکشھ رکشھا ، لائنس کلب کے اشتراک سے منعقدہ چٹانی ایک گفتگو نامی پروگرام کی صدارت کرتےہوئے اروند کرکی کوڑی بات کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ نومبر میں میسور میں منعقد ہونے والے اکھل بھارتیہ کنڑا ساہتیہ سمیلن میں چٹانی کو تہنیت کئے جانے کی میری پیش کش کو منظوری ملی تھی لیکن اس سے پہلے ان کی موت واقع ہونا ہمارے لئے دکھ کی بات ہے۔ کمٹہ یکشھاگانا تحقیقی مرکز کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی ایل ہیگڈے نے چٹانی کے فن کاری پر روشنی ڈالی۔ یکشھ رکشھا مرڈیشور کے صدر ڈاکٹر آئی آر بھٹ ، آراین ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے ، مہیشا مردھنی یکشھ گانامنڈلی کے صدر ناگراج مدھیستا ،شاردا درگپا گوڑیگار نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ پریشد کے اعزازی خازن شری دھر شیٹھ نے استقبال کیا ، ادیب سریش نائک ، شری دھر شیٹھ نے چٹانی پر لکھی اپنی نظموں کو پیش کیا۔ اوما چندرکانت گوڑیگار نے یکشھ گانا گیت پیش کی ۔ پریشد کے تعلقہ صدر گنگادھر نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، سکریٹری گنیش یاجی نے شکریہ اداکیا۔ پرمیشور نائک نے نظامت کی۔ امبیکا ہیگڈے نے پرارتھنا کی۔ وریندرشانبھاگ، پرکاش شرالی ، سنتوش آچاریہ ، پانڈورنگا نائک، روی آچاریہ ، چندرکانت کنی ، لائنس کلب کے گجانن شٹی، نامدھاری سماج کے صدر ایم آرنائک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...