ایک ماہ سے منیپال اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج نوزائیدہ بچہ کے لئے اہل خیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2017, 9:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :23/ نومبر (ایس اؤنیوز)مرڈیشور غوثیہ محلے کا ایک نوزائیدہ بچہ پچھلے ایک ماہ سےسانس کی تکلیف (عمل تنفس)کی وجہ سے منی پال اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے ، ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ جب تک بچے کا عمل تنفس ٹھیک نہیں ہوجاتا اس کو I.C.Uمیں ہی رکھا جائے گا۔ جب کہ اسپتال کے اخراجات کافی زیادہ ہونے سے غریب سرپرست پریشان حال ہیں۔ انہوں نے باقاعدہ تحریری تصدیق نامے کے ساتھ مخیر حضرات سے مالی تعاون کی مدد مانگی ہے۔

بچے کے زیرعلاج ہونے اور ان کے سرپرستوں کے مدد کا مستحق ہونے کے تصدیق نامے ساحل آن لائن کے پاس موجود ہیں۔ مرڈیشور ناخدا محلہ کی ناخدا جماعت المسلمین مرڈیشور نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ خاندان مدد کا مستحق ہے ان کا مالی تعاون کیا جائے۔ بچے کے45سالہ والد ڈونا محمد انصار ماہی گیر بوٹ پر مزدوری کرتے ہیں جن کی 4اولاد ہیں ۔ ساحل آن لائن کی معرفت اہل خیر حضرات ان کی مدد کرسکتے ہیں۔ جو بھی مدد کرنا چاہتےہیں وہ ساحل آن لائن کے مینجر مبشرحسین ہلارے 9972818849 سے رابطہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...