مرڈیشور سمندر میں ڈوبتے ہوئے 3بچوں کو لائف گارڈ نے بچالیا
منگلورو ،6؍جون (ایس او نیوز) مرڈیشور ساحل پر موجود لائف گارڈز کی مستعدی اور بروقت کارروائی سے تین بچوں کی جان بچ گئی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلورو کی رہنے والی ایک فیملی مرڈیشور ساحل پر سیاحت کے لئے آئی ہوئی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ جب یہ لوگ سمندر کے کنارے تیر رہے تھے تو ان کے ساتھ موجود تین بچے لہروں کی لپیٹ میں آگئے اور ڈوبنے لگے۔ مگر وہاں پر موجود لائف گارڈز انّپا اور شریدھرنے فوری کارروائی کرتے ہوئے نتیا نندا، سوریہ اور کریبا نامی ان بچوں کو غرقآب ہونے سے بچالیا ہے۔