سید مراد علی شاہ کی سندھ کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی حلف برداری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2016, 4:35 PM | عالمی خبریں |

کراچی30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سید مراد علی شاہ نے سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سندھ اسمبلی نے مراد علی شاہ کو سادہ اکثریت سے قائد ایوان منتخب کیا جبکہ انتخاب میں مجموعی طور پر اکیانوے اراکین نے حصہ لیا۔مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کے لئے اٹھاسی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کو صرف تین ووٹ ملے۔ نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر روایتی انداز میں ڈویژنل پول کے ذریعے ہوا جبکہ ماضی میں وزرا اعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے شماری یا پھر ہاتھ اٹھا کر کیا جاتا تھا۔مراد علی شاہ پہلی مرتبہ دو ہزار دو میں اپنے آبائی حلقہ سہیون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ پاکستانی سیاست میں عملی کردار ادا کرنے کی خاطر انہوں نے دو ہزار تیرہ میں برطانیہ کی شہریت کو بھی خیر باد کہا۔ مراد علی شاہ قیام پاکستان کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ بننے والے ستائیسویں شخصیت ہیں۔ ان کے والد سید عبداللہ شاہ بھی اس منصب پر فائز رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے بطور قائد ایوان پہلے خطاب میں اس اہم منصب پر فائز کئے جانے پر پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ تمام جماعتوں کے قائدین خصوصاََمتحدہ کے قائد الطاف حسین کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔نئے وزیر اعلیٰ نے قائم علی شاہ کے دور حکومت میں امن و امان کی صورت حال کو مثالی قرار دیتے ہوئے اپنے آپ کو خوش نصیب گردانا کہ انہیں امن و امان کی اتنی اچھی صورت حال ملی ہے۔ انہوں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔سندھ اسمبلی ایک سو اڑسٹھ اراکین پر مشتمل ہے، سادہ اکثریت سے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے چھیاسی اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد اکیانوے ہے تاہم اویس مظفر عرف ٹپی اور شرجیل انعام میمن سمیت چار اراکین بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ نہ دے سکے۔
سندھ کی دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم نے آپریشن میں مبینیہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے باعث بطور احتجاج اپنے اراکین کو انتخابی عمل سے علیحدہ رکھا البتہ اسیر رکن عبدالروف صدیقی کو اسپیکر کی ہدایت پر جیل سے اسمبلی لایا گیا تھا۔ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین کی تعداد اکیاون ہے، جن میں سے دو بیرون ملک ہیں، دو مصطفٰی کمال کی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ ایک رکن روپوش ہے۔قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے ڈوچے ویلے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پییپلز پارٹی نے نہ تو حمایت کے لئے رابطہ کیا اور نہ ہی ایم کیو ایم صرف چہروں کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے لئے بھی باقی ماندہ بائیس ماہ آسان نہیں ہوں گے، روف صدیقی پارٹی قیادت کی اجازت سے اسمبلی میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مراد علی شاہ کے سامنے امیدوار کھڑا نہیں کیا البتہ انہیں سندھ کے شہری علاقوں سے منتخب نمائندوں کے ووٹ نہیں ملے، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ مراد علی شاہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سندھ کے شہروں کے بھی وزیر اعلیٰ ہیں۔فنکشنل لیگ کے اراکین بھی ایوان سے غیر حاضر رہے۔ مسلم لیگ نواز میں ضم ہونے والے نیشنل پیپلز پارٹی کے چار جتوئی برادران نے بھی مراد علی شاہ کو ووٹ دیا جبکہ منحرف رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا نے بھی مراد علی شاہ کی حمایت کی اور میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنا جمہوری فریضہ ادا کرنے اسمبلی میں آئے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق بطور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا پہلا امتحان کابینہ کی تشکیل ہے اگر انہیں پارٹی قیادت کے دباؤ سے زیادہ حمایت حاصل رہی تو یہ کام قدرے آسان ہوگا لیکن اگر صورت حال اس کے الٹ ہوئی تو مشکلات کا آغاز ابتدا سے ہی ہو جائے گا۔

پاکستانی اور الجزائر کے دو شہری فرانس کے حوالے کر دیے: آسٹریا
ویانا30جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریا کے حکام نے آج بتایا ہے کہ ان دو مشتبہ افراد کو فرانس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جن کا گزشتہ برس نومبر میں پیرس میں ہوئے حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ان میں ایک پاکستانی شہری اور دوسرا الجزائر کو باشندہ ہے۔ انہیں گزشتہ برس دسمبرمیں سالزبرگ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ شبہ ہے کہ یہ افراد پیرس میں حملہ کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔پیرس حملوں میں ایک سو تیس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...