میونخ حملہ ایک جنونی کارروائی تھی:جرمن تفتیش کار

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 5:46 PM | عالمی خبریں |

میونخ23جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن شہرمیونخ کی پولیس کے مطابق ایک روز پہلے کا خون ریز واقعہ واضح طور پر ایک جنونی کارروائی تھی، جس میں ایک ہی حملہ آورملوث تھاجس کا داعش کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔جرمن تفتیش کاروں نے میونخ میں پیش آنے والے اُس خونریز واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی ہیں جس میں جمعے کی شام ایک اٹھارہ سالہ ایرانی نژادجرمن شہری نے فائرنگ کرتے ہوئے تین خواتین سمیت نوافرادکو ہلاک کر دیا اوربعد ازاں خود کُشی کرلی۔جرمن شہر میونخ میں ایک ایرانی نژاد جرمن شہری کے ہاتھوں نو افرادکی ہلاکت کے بعد ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ حملہ ایک جنونی شخص کی کارروائی تھی یا باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کی جانے والی دہشت گردی کی کوئی واردات تھی۔میونخ پولیس کے سربراہ ہُوبیرٹُس آندرے نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس واقعے کے کوئی سیاسی محرکات نہیں تھے اور یہ واضح طور پر ایک جنونی نوجوان کی جانب سے طیش میں آکر کی جانے والی کارروائی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ حملہ آور میونخ ہی میں پیدا ہوا اور یہیں پلا بڑھا تھا۔حملہ آور کے گھر کی تلاشی کے دوران وہاں سے ماضی میں ہونے والی جنونی کارروائیوں سے متعلق کتابیں ملی ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ اُس نے اس موضوع پر بہت کچھ پڑھ رکھا تھا۔میونخ کے دفترِ استغاثہ کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن کے پیشِ نظر اس واقعے کو کسی بھی اور نوعیت کا قرار دیا جا سکتا ہو، مزید یہ کہ حملہ آور اسکول طالب علم کا مسلمان انتہا پسندوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔میونخ پولیس کے سربراہ کے مطابق بہت سے شواہد کی روشنی میں اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حملہ آور نے زیادہ سے زیادہ افراد کو اولمپک شاپنگ سینٹر کی طرف آنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک فیس بُک اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا تھا تاہم یہ کہ ابھی اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور ڈپریشن کا بھی مریض تھا اور اس سلسلے میں زیرِ علاج بھی رہا۔ مزید یہ کہ اُس کا پناہ کے متلاشیوں سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا۔بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کا ناروے کے شہری آندرس بیہرنگ بریوِک کی جنونی کارروائی سے براہِ راست تعلق بنتا ہے کیوں کہ جمعے کو بریوک کے اُس جنونی اقدام کی پانچویں برسی تھی، جس میں اُس نے ستتر افراد کو، جن میں سے زیادہ ترنوعمرتھے،ہلاک کر دیا تھا۔اس واقعے میں ایک فاسٹ فُوڈ ریستوراں کے اندر، اُس کے باہر اور اولمپک شاپنگ سینٹر کے اندر لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے باعث کوئی سیاح ہلاک یا زخمی نہیں ہوئے۔ تمام مرنے والے میونخ اور اُس کے نواحی علاقوں میں بسنے والے شہری تھے۔ آٹھ ہلاک شُدگان کی عمریں چَودہ اور بیس سال کے درمیان تھیں۔جمعے کو شام چھ اور رات بارہ بجے کے درمیان میونخ کی پولیس کو چار ہزار تین سو دَس ہنگامی کالز موصول ہوئیں، جو کسی عام دن کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...