منڈگوڈ میں خرانے کی تلاش میں مندر کی مورتیوں کی توڑ پھوڑ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2017, 3:21 AM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:28/مارچ(ایس اؤنیوز)دفینہ کی تلاش میں مندر  کی مورتیوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرکے 2-3 فٹ گڑھا کھودے جانے کا واقعہ تعلقہ کے نیسرگی دیہات کے نواحی علاقہ کی رام لنگیشور مندر میں پیش آیا ہے۔

رام لنگیشور  علاقہ کا قدیم مندر مانا جاتا ہے،پچھلے کئی برسوں سے متعلقہ محکمہ کی ان دیکھی سے مٹی سے بنا  مندر بارش کے پانی سے خستہ حالت کو پہنچاہے ، اب خزانے کی تلاش میں لٹیروں نے مورتیوں کوتوڑ پھوڑ کر تے  ہوئے بے حرمتی کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ مندر کے اطراف کنڑا اور تلگو زبان کے پتھر کے کتبے دیکھے جاسکتے ہیں۔ رام لنگیشور مندر سے قریب 200میٹر دور گج لکشمی مندر کی 15سالہ پرانی مورتیوں کو بھی لٹیروں نے نقصان پہنچایا ہے عوامی سطح پر سننے میں آرہاہے کہ دیہات کی تمام روڈ لائٹ کو بند کرکے لٹیروں نے اس کرتوت کو انجام دیا ہوگا۔ جس مندر میں دفینے کی تلاش کی گئی ہے اس کے اطراف میں جادوٹونا کئے جانے کے نشانات بھی دیکھے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...