مودی کے نام کے بغیر ،اپنے نام سے ووٹ لے کر دکھائیں اننت کمار ہیگڈے کو آنند اسنوٹیکر کا چیلنج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th March 2019, 10:51 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منڈگوڈ،24مارچ (ایس او نیوز؍نذیر تاڑپتری) جنوبی کنڑا ضلع لوک سبھا حلقہ کے متوقع جنتا دل( ایس) امیدوار آنند اسنوٹیکر نے کہا کہ اننت کمار ہیگڈے مودی کے نام سے ووٹ طلب کرنے کی بجائے اپنے نام سے ووٹ طلب کریں انہیں حقیقت کا پتا چلے گا۔ یہاں ایک نجی ہوٹل میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آنند اسنوٹیکر نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ 25سال سے تعلقہ اور ضلع کے مسائل کو لے کر ہیگڑے نے کبھی پارلیمان میں آواز نہیں اٹھائی ۔لیکن ایک مرتبہ آئین میں تبدیلی کا بیان جاری کرنے کے بعد ملک بھر میں مخالفت کے بعد پارلیمان میں کھڑے ہوکر معافی مانگی۔

انہوں نے کہا کہ ہیگڈے نے ضلع کا نام بدنام کیا ہے جبکہ وزیر اعظم مودی نے اب تک اپوزیشن کے کسی بھی لیڈر کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اننت کمار ہیگڈے ضلع کے لئے کینسر کی مانند ہیں اس لئے حلقہ کے عوام اس مرتبہ انہیں مسترد کرکے ایک موقع اگر اسنوٹیکر کو دیں تو ہر 40دن میں ایک مرتبہ تعلقہ کا دورہ کرکے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسنوٹیکر نے بتایا کہ اننت کمار ہیگڈے نے پہلی مرتبہ عیدگاہ میدان میں جھنڈا لہراکر، دوسری مرتبہ واجپائی کے نام پر، تیسری مرتبہ بنگارپا کی بی جے پی میں شمولیت کی وجہ سے، چوتھی مرتبہ مودی لہر سے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ مسلسل پانچ مرتبہ پارلیمان کے لئے منتخب ہیگڈے نے ضلع اور تعلقہ کی ترقی کے لئے کیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ صرف ہندو مذہب کی آڑ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلا کر ضلع میں ہم آہنگی متاثر کرنے کاکام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور مرکزی وزیر برائے اسکل ڈیولپمنٹ ہیگڈے نے روزگار فراہم کرنے کیا قدم اٹھایا ہے جبکہ ضلع میں روزگار کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں سی برڈ، کائیگا کے پانچویں اور چھٹے ریاکٹر کا قیام کیا جارہا ہے ۔ جہاں15 تا 20ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسی طرح منڈگوڑ تعلقہ میں نوجوانوں کو تقریباََ 1000 روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اگرانہیں اس مرتبہ موقع دیا گیا تو روزگار فراہم کرنے کو اہمیت دیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر ششی بھوشن ہیگڈے، جنتا دل ( ایس ) کے ضلع صدر جی آر نائک، ریاستی جنرل سکریٹری مناف مرزانکر، تعلقہ صدر ملیکارجن کٹری و دیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔